مقدس فرانسس آسیزی ایک کیتھولک درویش، شماس اور واعظ تھے۔ وہ مردوں کے فرانسسی فرقہ جبکہ خواتین کے کلیئر فرقہ، تیسرا فرانسسی سلسلہ اور فرقہ تحفظ ارض مقدسہ کے بانی تھے۔ وہ کیتھولک مسیحی تاریخ میں سب سے اہم ترین مقدس سمجھے جاتے ہیں۔

مقدس فرانسس آسیزی
مذہبی، شماس، معترف
مصلوبی نشان والا و بانیِ مذہب
پیدائشجیوانی ڈی برنارڈن
1181ء یا 1182ء
آسیزی، ڈچی اسپولیٹو، مقدس رومی سلطنت
وفات3 اکتوبر 1226 (عمر 44 سال)
آسیزی، امبریا، پاپائی ریاستیں
قداست16 جولائی 1228ء, آسیزی بدست پوپ گریگوری نہم
مزارباسلیکا فرانسس آسیزی
تہوار4 اکتوبر
منسوب خصوصیاتتاؤ صلیب، فاختہ، پرندے، جانور،، اطالیہ؛ بیوپاری

فرانسس آسیزی 1181ء یا 1182ء میں پیدا ہوئے۔ وہ ریشم کے کامیاب بیوپاری پیٹرو ڈی برنارڈن اور اس کی بیوی پیکا ڈے بورلیمونٹ کے بیٹے تھے۔ جب فرانسس پیدا ہوئے تو پیٹرو کاروبار کے سلسلے میں فرانس آئے ہوئے تھے اور اس کی ماں نے اسے بپتسمہ دے کر اس کا نام جیوانی رکھا۔ جب پیٹرو واپس آیا تو اس نے اپنے بیٹے کو فرانسسکو (”فرانسیسی جوان“) پکارنا شروع کر دیا، کیونکہ فرانسس کی پیدائش پر اس کو کاروبار میں فرانس میں کافی نفع ہوا تھا۔

حوالہ جات

ترمیم