فرانسیسی سوڈان (فرانسیسی: Soudan français) (انگریزی: French Sudan) شمالی افریقا کی آٹھ فرانسیسی کالونیوں میں سے ایک تھی جو تاریخی ادوار میں دو دفعہ 1890ء تا 1899ء اور 1920ء تا 1960ء قائم رہی، حتی کہ 1960ء میں فرانس سے مکمل آزادی حاصل کر کے جمہوریہ مالی بن گئي۔

فرانسیسی سوڈان کا پرچم

تاریخ

ترمیم

فرانسیسی کالونی کی بنیاد 8 ستمبر 1880ء کو بالائی سینیگال (Upper Senegal) کے نام سے رکھی گئی جس کا نام تبدیل کر کے 18 اگست 1890ء کو فرانسیسی سوڈان کر دیا گیا اور کیز (کیز) دار الحکومت قرار پایا۔ 10 اکتوبر 1899 کو کالونی ٹوٹ گئي اور گیارہ جنوبی صوبے فرانسیسی گنی، آئيوری کوسٹ اور دوہامبے بنے تاہم دو صوبے بعد میں واپس مل گئے۔

1902ء میں کالونی کے حصے جو فوجی ڈسٹرک نہ تھے، سینیگامبیا اور نائیجر بنے اور بعد میں بالائی سینیگال اور نائيجر 1904ء میں اور 1920ء میں تنظیم نو کے بعد قدیم نام دوبارہ سے اپنایا گيا۔ 1933ء میں اپر وولٹا (Upper Volta) کو چھوڑنے کے بعد فرانسیسی سوڈان کو اس کے مزید صوبے واپس مل گئے۔

آزادی

ترمیم

4 اکتوبر 1958ء کو فرانسیسی آئینی ریفرنڈم کے بعد فرانسیسی سوڈان، فرانسیسی کمیونٹی (French Community) کا رکن بنا اور مکمل داخلی خود مختاری 25 نومبر 1958ء کو ملی۔ 4 اپریل 1959ء کو فرنسیسی سوڈان نے سینیگال کے ساتھ اتحاد کر کے مالی فیڈریشن (Mali Federation) کی بنیاد رکھی جو فرانسیسی کمیونٹی کے اندر مکمل خود مختار ہو گئی۔ فیڈریشن 20 اگست 1960ء کو سینیگال کے اخراج کی وجہ سے انحطاط کا شکار ہوئی اور 22 ستمبر کو فرانسیسی سوڈان نے فرانسیسی کمیونٹی سے الگ ہو کر مکمل آزاد ملک جمہوریہ مالی کے قیام کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

ترمیم