فرح خان
فرح خان (پیدائش 9 جنوری 1965)[4] شادی کے بعد کے نام فرح خان کندر سے بھی جانی جاتی ہے، ایک بھارتی فلمی ہدایت کارہ، فلم پروڈیوسر، رقاصہ، میر رقصی اور اداکارہ ہے۔ ان کی اصل پہچان بالی وڈ فلموں میں ناچنے و رقص کی ترکیب و تنظیم کرنا ہے۔وہ 80 ہندی بالی وڈ فلموں میں سو سے زائد گانوں کے ناچ اور رقص کی ترکیب و تنظیم کر چکی ہیں، 6 فلم فیئر اعزازات برائے بہترین کوریوگرافر اور قومی فلم اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر جیت چکی ہیں۔ اس کے علاوہ، اس نے بین الاقوامی منصوبوں پر کام کیا ہے، جیسا کہ میری گولڈ: این ایڈونچر ان انڈیا، مون سون وڈنگ، بمبئی ڈریمز اور چینی فلموں پرہاپس لو اور کنگ فو یوگا، ٹونی اعزاز اور گولڈن ہارس اعزاز کے لیے نامزد ہوئی۔ وہ کیوں کہ فلمون کی ہدایت کاری بھی کرتی ہے اس لیے، فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار کے لیے نامزد ہوئی فلممیں ہوں نا کے لیے۔
فرح خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 9 جنوری 1965ء (59 سال)[1][2] ممبئی |
شہریت | بھارت |
شریک حیات | شریش کندر (2004–) |
تعداد اولاد | 3 |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلمی ہدایت کارہ ، ادکارہ ، ٹیلی ویژن میزبان ، کوریوگرافر ، منظر نویس ، مصنفہ [3]، فلم ساز |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمے وح خان 9 جنوری 1965ء کو پیدا ہوئی۔ اس کے والد، کامران خان، سٹنٹمین سے ایک فلم ساز بنے تھے۔ اور ماں، منیکا ایرانی، سابقہ بچہ اداکارہ ہنی ایرانی اور ڈیزی ایرانی کی بہن ہے۔[5] فرح فرحان اختر اور زویا اختر (ہنی ایرانی کے بچے) کی خالہ زاد ہے۔ اس کا ایک بھائی، ساجد خان ہے، جو ایک مزاحیہ اداکار اور فلم ہدایت کار ہے۔
فرح کے والد ایک مسلمان ہیں جب کہ، اس کی ماں زرتشتی ایرانی (پارسی) برادری سے ہے۔[6] فرح ابھی بچی تھی کہ ان کی شادی ٹوٹ گئی۔ اس کی ایک وجہ مذہب تھا; دوسری وجہ پیسوں کی کمی۔ کامران خان ابتدائی طور پر بہت کامیاب اور خوش حال تھے، یہاں تک کہ، جب ان کی سالی ہنی ایرانی نے غربت کے شکار شاعر جاوید اختر سے شادی کر لی، اس نئے جوڑے کی کامران نے مدد کی اور بغیر کرایہ پر ایک اپارٹمنٹ دے دیا۔ البتہ، اس کے بعد کامران کا پیسا کئی فلاپ فلمیں بنانے کی وجہ سے ڈوب گیا; اور اسی وقت اس کی شادی ختم ہوئی۔ اسی لیس فوح کا اپنے باپ سے تعلق بہت کم رہا، چوں کہ والدین کے پاس کوئی پیسا باقی نہیں تھا، اس لیے فرح اور ساجد مختلف گھروں میڑ رہنے پر مجبور تھے۔[7]
ے وح خان نے شریش کندر، فلم ایڈیٹر میں ہوں نا سے،[8] بتاریخ 9 دسمبر 2004ء شادی کی۔ انھوں نے بعد میں ایک دوسرے کی فلموں پر مل کر کام کیا ہے، جیسا کہ جان من، اوم شانتی اوم اور تیس مار خان۔ فرح خان نے 2008ء میں ایک ساتھ تین بچوں، ایک لڑکا اور دو لڑکیوں کو جنم دیا۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0007134/ — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اگست 2015
- ↑ انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/112089 — بنام: Farah Khan — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ http://www.thehindu.com/todays-paper/tp-features/tp-metroplus/emperors-new-clothes/article6531425.ece
- ↑ Anjali Thomas (7 اکتوبر 2007)۔ "Farah Khan latest chant is 'Mom Shanti MOM'"۔ DNA۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2008
- ↑ "Sajid Khan | Directors | Koimoi"۔ koimoi.com۔ 28 اپریل 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اپریل 2016
- ↑ Farah Khan latest chant is 'Mom Shanti MOM'
- ↑ "Tête à tête"۔ The Telegraph۔ کلکتہ، بھارت۔ 7 اکتوبر 2007۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 مئی 2010
- ↑ Ronjita Kulkarni (12 اگست 2004)۔ "Meet the man Farah Khan will marry"۔ Rediff.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2008
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر فرح خان سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |