فرد کی اصلاح

محمد تقی عثمانی کی کتاب

فرد کی اصلاح پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی ایک کتاب۔ مفتی تقی عثمانی انفرادی اصلاح کے لیے مختلف مضامین و مقالات لکھتے رہے ہیں ۔ کتاب ہذادراصل انفرادی اصلاح سے متعلق مفتی تقی عثمانی کے ماہنامہ البلاغ کراچی میں شائع کردہ مقالات اور نشری تقریرات کا مجموعہ ہے ، جنہیں ان کی افادیت کے پیش نظر کتابی صورت میں شائع کیا گیا ہے ۔ اس کتاب میں بے دینی کی موجودہ فضا میں ہمارے طرز عمل کے حوالے سے بحث کی گئی ہے ، اہل خانہ کی اصلاح کے لیے تجاویز اور مایوسی کا حل پیش کیا گیا ہے ، دعوت دین کی ضرورت و اہمیت ، قرآن بطور دستور حیات ، جزا و سزا کا اسلامی تصور ، انفرادی اصلاح میں نماز کا کردار ، ر مضان المبارک گذارنے کا لائحہ عمل اور دین اسلام کا مقصود جیسے مباحث پر روشنی ڈالی گئی ہے ، نیز اسلامی زندگی گزارنے کے اصول بیان کرتے ہوئے مسلمانوں کی ایذارسانی اور رشوت واکل حرام کی مذمت ذکر کی گئی ہے ۔ ١٠٤ صفحات پر پر مشتمل یہ کتاب مکتبہ دار العلوم کراچی سے ١٤٢٣ ھ میں شائع ہوئی۔[1]

فرد کی اصلاح
مصنفمحمد تقی عثمانی
ملکپاکستان
زباناردو

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): ٢١٨۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢