صداکار ، شاعرہ
فرزانہ نیناں
معلومات شخصیت
پیدائش 1 مارچ 1982(1982-03-01)
کراچی، پاکستان
رہائش نوٹنگھم برطانیہ
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
مذہب اسلام
عملی زندگی
تعليم گریجویٹ
مادر علمی سرسید یونیورسٹی کراچی
پیشہ شاعرہ
وجہ شہرت شاعری، ہوسٹ، ریڈیو صداکار

ابتدائی زندگی ترمیم

آپ کی پیدائش 16 دسمبر 1982ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں ہوئی۔ آپ کے والد کا نام محمد اقبال میمن ہے۔ بی اے تک تعلیم سرسید کالج سے حاصل کی۔ طالب علمی کا دور کافی سرگرم رہا،ڈراما،تقریری مقابلے،ٹیبلو اور یونین میں شمولیت کے ساتھ نثر لکھنے کا بھی شغف رہا۔ پہلی نظم جنگ اخبار میں شائع ہوئی۔ سندھی کے مشہور شاعر سارنگ لطیفی سے قربت داری شاعری سے دلچسپی میں اضافہ کا باعث بنی۔

اسناد ترمیم

  • ٹیلی کمیونیکیشن ڈپلوما،پلیسی ٹریننگ کالج نوٹنگھم
  • ایس پی سی،جی پی ٹی بزنس ٹریننگ کالج نوٹنگھم
  • کمپیوٹر اسٹیڈیز،اوپن لرننگ سینٹر بیوٹی کنسلٹنسی، کلیرنڈن کالج نوٹنگھم
  • آئی ایچ بی سی،نیو کالج نوٹنگھم بی ٹیک،نیو کالج، نوٹنگھم
  • بی ٹیک کنسلٹنٹ،انٹر نیشنل تھیراپی کونسل
  • کمپیوٹر اسٹیڈیز،آرنلڈ اینڈ کارلٹن کالج نوٹنگھم
  • ٹیچرز ٹریننگ،نیو کالج نوٹنگھم
  • براڈکاسٹنگ اینڈ جرنلزم ڈپلوما،نیشنل اوپن کالج نیٹ ورک
  • آئی ایچ بی سی،نیو کالج نوٹنگھم بی ٹیک،نیو کالج، نوٹنگھم
  • بی ٹیک کنسلٹنٹ،انٹر نیشنل تھیراپی کونسل
  • ڈیپیلیشن ڈپلوما،انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ بیوٹی کونسل
  • کمپیوٹر اسٹیڈیز،آرنلڈ اینڈ کارلٹن کالج نوٹنگھم
  • ٹیچرز ٹریننگ،نیو کالج نوٹنگھم
  • براڈکاسٹنگ اینڈ جرنلزم ڈپلوما،نیشنل اوپن کالج نیٹ ورک



ملازمت ترمیم

ٹیلی کمیونیکیشن انسپکٹر،جی ای سی(سابقہ) بیوٹی تھیراپی لیکچرر،کلیرنڈن کالج(موجودہ)

مشاغل ترمیم

ریڈیو اور ٹیلی ویژن براڈکاسٹر،پروگرام کمپیئر، سوشل ورکر شاعرہ، کہانی کار،چیئر پرسن آف نوٹنگھم آرٹس ایند لٹریری سوسائٹی

اعزازات ترمیم

انو ویشن ایوارڈ،پلیسی کمیونیکیشن

اپنا آرٹس اچیومنٹ ایوارڈ،اپنا آرٹس فاؤنڈیشن

بیسٹ اچیومنٹ ایوارڈ،ہریش چیریٹی فاؤنڈیشن

حسن کارکردگی ایوارڈ،پاکیزہ

حسن کارکردگی ایوارڈ، ریڈیو رمضان،نوٹنگھم

حسن کارکردگی گولڈ ایوارڈ، ریڈیو کرن

حسن کارکردگی گولڈ ایوارڈ، ریڈیو فضا

حالات زندگی ترمیم

بچپن سے ہی ادبی ذوق کی حامل فرزانہ کا نیناں بننے کے سفر کا باقاعدہ آغاز شادی اور انگلستان منتقلی کے بعد ہوا۔

وطن سے دوری اور اپنوں کی یاد نے صفحہ قرطاس میں چھوٹی چھوٹی نظموں کے وہ جھل مل ستارے بکھیرنا شروع کیے جنھوں نے آگے جاکر باقاعدہ غزلیات اور نظموں کا روپ دھارا۔

تاثرات ترمیم

فرزانہ نیناں کی شاعری میں جابجا اچھوتی تشبیہات کا رنگ نمایاں ہے۔ فطرت سے لگاؤ، منظر نگاری اور موسموں سے مرعوب شاعرہ اپنی شاعری میں کہیں شوخ و چنچل نظر آتی ہیں تو کہیں گہرے دکھ کے طلسم کدے میں۔ فرزانہ کی شاعری میں چاندنی رات کا فسوں،اداس راتوں کی برف جیسی ٹھنڈک، برستی بوندوں کی خوشبو، شام کے گہرے سناٹے، پنچھیوں کی اونچی پروان، نینوں سے چھلکتے خواب، سوزودرد کی پیاس جیسے جذبات، استعارات کی تصویری شکل پوری ٓب وتاب کے ساتھ محسوس کی جا سکتی ہے جواردو شاعری سے شغف رکھنے والوں کا دل موہ لینے کا ہنر جانتی ہے

مجموعہ کلام ترمیم

درد کی نیلی رگیں

نمونہ کلام ترمیم

کچھ بھرم تو رکھنا ہے اپنے دل کی دھڑکن کا
تم مرے نہیں لیکن میرے پاس رہتے ہو
باندھ کے پر کہیں لے جائیں گے مجھ کو نیناں
خواب میں اڑتے پرندوں سے گزرتے موسم
ٹھٹک جاتی ہوں اکثر لکھتے لکھتے
ابھر آتے ہیں دو نیناں قلم میں
بام و در ہیں ترے اشکوں سے فروزاں نیناں
گھر میں اچھا نہیں اس درجہ چراغاں نیناں

حوالہ جات ترمیم

[1]
  1. * https://farzana.wordpress.com/welcome/