فرشتہ شمال (انگریزی: Angel of the North) انگلینڈ کے علاقے ٹائن اینڈ ویر میں ایستادہ ایک مجسمہ ہے جس کا نقشہ انٹونی گورملی نے بنایا ہے۔ اسے 1998ء میں تخلیق کیا گیا جو سٹیل سے بنایا گیا ہے اور اس کی اونچائی 66 فٹ ہے۔ جبکہ اس کے پروں کی لمبائی 54 میٹر ہے۔ اس کے پر سیدھے نہی ہیں بلکہ 5۔3 ڈگری زاوئے پر مڑے ہوئے ہیں۔ گورملی نے ایسا "شرمندگی کے تاثر" کو ابھارنے کے لیے کیا۔

فرشتہ شمال

یہ لو فل پہاڑی پر واقع ہے۔

پاسپورٹ پر عکس

ترمیم

برطانیہ میں ہر 5 سال بعد پاسپورٹ کا ڈیزائن تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ اور 2014ء کا موضوع تخلیقی برطانیہ تھا۔ پاسپورٹ کے تازہ ترین ڈیزائن میں ولیم شیکسپیئر، چارلس ببیج اور ایڈا لولیس اور انیش کپور جیسی ثقافتی شخصیات کے فرشتہ شمال اور ٹائٹانک بیلفاسٹ جیسے عظیم الشان ڈھانچے کی عکاسی کی گئی تھی۔ پاسپورٹ کے اس ڈیزائن میں برطانیہ میں شامل چاروں علاقوں کی نمائندگی کی گئی تھی۔[1]

حوالہ جات

ترمیم