فریڈرک جیمز کک (پیدائش:31 جنوری 1870ء)|(انتقال:30 نومبر 1915ء) ایک جنوبی افریقی کرکٹ کھلاڑی تھے جنھوں نے 1896ء میں ایک ٹیسٹ میں شرکت کی۔ کک ایک دائیں ہاتھ کے بلے باز تھے جنھوں نے 1893-94ء کے سیزن سے 1904-05ء تک مشرقی صوبے کے لیے کھیلا۔ اس نے اپنی پہلی فرسٹ کلاس کرکٹ اننگز میں اپنا سب سے زیادہ اسکور بنایا، جب اس نے مشرقی صوبے کی کپتانی کی اور 59 اور 28 رنز بنائے۔[2]

فریڈرک کک
ذاتی معلومات
مکمل نامفریڈرک جیمز کک
پیدائش31 جنوری 1870[1]
جاوا، ڈچ ایسٹ انڈیز
وفات30 نومبر 1915ء (عمر 45 سال)
کیپ ہیلس، گیلی پولی، عثمانی ترکی
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ (کیپ 24)13 فروری 1896  بمقابلہ  انگلینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1893–94 سے 05–1904مشرقی صوبہ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 1 6
رنز بنائے 7 172
بیٹنگ اوسط 3.50 17.19
100s/50s 0/0 0/1
ٹاپ اسکور 7 59
گیندیں کرائیں
وکٹ
بولنگ اوسط
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ
کیچ/سٹمپ -/- 1/-

ٹیسٹ کرکٹ

ترمیم

1895-96ء میں، انھوں نے لارڈ ہاک کی کپتانی میں جنوبی افریقہ اور ایم سی سی کی ٹیم کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔ نویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے، انھوں نے پہلی اننگز میں مجموعی طور پر 93 میں سے 7 رنز بنائے اور دوسری اننگز میں اسکور کرنے میں ناکام رہے، جب جنوبی افریقہ کی ٹیم 30 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جارج لوہمن نے سات رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوسری اننگز میں، فریڈرک کک لوہمن کی ہیٹ ٹرک میں پہلا آؤٹ تھا جس نے میچ ختم کیا[3]

انتقال

ترمیم

پہلی جنگ عظیم شروع ہونے پر اسے بارڈر رجمنٹ میں کمیشن ملا اور جلد ہی کپتان کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ وہ گیلیپولی گیا، جہاں وہ رائل اسکاٹس کی فسٹ فورتھ بٹالین (کوئینز ایڈنبرا رائفلز) سے منسلک تھا۔ وہ 30 نومبر 1915ء کو ایک فوجی معرکے میں 45 سال کی عمر میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ [4]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Frederick Cook"۔ CricTotal۔ 2019-03-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-03-30
  2. https://en.wikipedia.org/wiki/Frederick_Cook_(cricketer)#cite_note-2
  3. https://en.wikipedia.org/wiki/Frederick_Cook_(cricketer)#cite_note-3
  4. https://en.wikipedia.org/wiki/Frederick_Cook_(cricketer)#cite_note-4