فریڈم فائٹرز (ویڈیو گیم)
فریڈم فائٹرز انگریزی:Freedom Fighters مجاہدینِ حُرِيّت (آزادی کے مجاہد)
فریڈم فائٹرز (ویڈیو گیم) | ||||
---|---|---|---|---|
North American cover art
| ||||
ڈویلپر | IO Interactive | |||
ناشر | EA Games | |||
تقسیم کار | اسٹیم | |||
مصنف | Morten Iversen | |||
کمپوزر | Jesper Kyd | |||
پلیٹ فارم | مائیکروسافٹ ونڈوز GameCube پلے اسٹیشن 2 ایکس بوکس |
|||
تاریخ اجرا | ||||
صنف | Third-person shooter | |||
موڈ | Single-player، multiplayer | |||
میڈیا | سی ڈی برقی تقسیم |
|||
تقسیم | ||||
|
||||
درستی - ترمیم |
تعارف
ترمیمفریڈم فائٹرز (انگریزی میں: Freedom Fighters؛ ترجمہ «مجاہدینِ حُرِيّت») سہ ابعادی (تھری ڈی) طرز اور تیسرے شخص کی نظر سے کھیلا جانے والا (تھرڈ پرسن شوٹر) گیم ہے۔ اس گیم کا اصل نام Freedom: The Battle For Liberty Island (آزادی: لبرٹی آس لینڈ کے لیے جنگ) تھا، یہ گیم 2003 ء میں اینٹرٹینمنٹ آرٹس (EA) کی طرف سے جاری ہوا ہے اور گیم کی ایک کمپنی ائی او انٹرایکٹیو نے اسے تیار کیا ہے۔ فریڈم فائٹرز گیم 26 ستمبر 2003ء کو مائیکروسافٹ ونڈوز، ایکس باکس، نینٹینڈو گیم کیوب اور پلے اسٹیشن 2 کے لیے ریلیز ہوا۔
گیم کی کہانی تاریخ کے ایک متبادل رُخ پر مبنی ہے، جس میں امریکا کے ساتھ سرد جنگ میں سوویت یونین کو فتح ہوجاتی ہے اور وہ حملہ کرکے نیو یارک شہر پر قبضہ کر لیتے ہیں۔ گیم کا مرکزی کردار کرسٹوفر اسٹون ایک پلمبر (سُرب گر) ہوتا ہے جو ان حملہ آوروں کے خلاف لڑ کر امریکی مزاحمتی تحریک کا راہنما بن جاتا ہے۔
گیم کا انداز
ترمیمفریڈم فائٹرز گیم میں کھلاڑی کرسٹوفر اسٹون کا کردار نبھاتا ہے، جو نیویارک کی سڑکوں پر سوویت یونین کی سرخ فوجوں سے جنگ لڑتا ہے۔ اس گیم کھلاڑی اپنی خداداد اور ولولہ انگیز صلاحیت کی بدولت دوسروں کو اپنے ساتھ لڑنے پر آمادہ کرتاہے۔ اور وہ لوگ رنگروٹ کی طرح اس کی اقتدا کرتے ہوئے حملہ آور افواج کا مقابلہ کرتے اور ان کے مستقر پر حملہ کرکے اپنے قبصے میں لے لیتے ہیں۔ اپنے ساتھ شامل کرنے کے لیے یہ رنگروٹ مزاحمتی گروہ کی صورت میں نیویارک شہر کے عمارتوں میں یا پھر خفیہ دہانوں چھپے ملتے ہیں۔ کرسٹوفر اسٹون کی یہ خداداد اور ولولہ انگیز صلاحیت کو گیم میں کرشماتی پیمانہ (Charisma Meter) کے نام سے دکھایا گیا ہے، جیسے جیسے کھلاٹی گیم کے مدارج عبور کرتا ہے اس کرشماتی پیمانہ کی تعداد بڑھتی رہتی ہے اور وہ اپنے ساتھ مزید ساتھیوں کا دستہ رکھ سکتا ہے، ایک وقت آتا ہے کہ رنگروٹوں کی یہ تعداد بارہ تک پہنچ جاتی ہے۔
فریڈم فائٹرز گیم میں دورانِ جنگ ہر رنگروٹ اپنے سالار ( کھلاڑی) کی اقتدا کرتا ہے اور کھلاڑی کو اختیار ہوتا ہے کہ وہ اپنے رنگروٹ کو کس طرح استعمال کرے۔گیم کے دوران میں زیادہ تر حالات میں رنگروٹ خود اپنا خیال رکھتے ہیں۔ لیکن کھلاڑی اپنے رنگروٹ چند سادہ احکامات سے نظم وضبط میں رکھتا ہے۔ مثلا، "حملہ کرو" "پیچھے آو" اور "دفاع کرو"۔
"حملہ کرو" (Attack): اس حکم سے رنگروٹ منتخب جگہ یا شخص پر حملہ کرتاہے۔
"پیچھے آو" (Follow):اس حکم سے رنگروٹ کھلاٹی کی پیروی کرتے ہیں اور اس کے ساتھ اس پیچھے آتے ہیں۔
"دفاع کرو"(Defend): اس حکم سے رنگروٹ منتخب جگہ پر مورچہ بنائے حملہ آور دشمنوں سے مقابلہ کرتا۔
کہانی
ترمیمکردار
ترمیم- کرسٹوفر سٹون عرف:کرِس:- (عمر 32سال)۔ گیم کا مرکزی کردار، مین ہٹن، نیویارک کی مزاحمتی تحریک کا شریک رہنما۔ جو بروکلین میں پیدا ہوا اور وہیں پلابڑھا، کرس امریکا پر سوویت یونین کے حملے سے پہلے ایک پلمبر تھا۔ اسے اپنے بھائی کی کمیونسٹ مخالف تحریکوں میں شرکت کے متعلق کچھ علم نہ تھا۔ نہ ہی اسے سوویت یونین کے حملے کے خلاف انتباہ کرنے والی باتوں سے کوئی دلچسپی تھی۔ لیکن سوویت یونین کے حملے کے دن وہ سرخ فوجوں اور جنرل ٹاٹرین حملہ سے بچ گیا اور زیر زمین ایک خفیہ مزاحمتی تحریک کے ٹھکانہ پناہ گزیر ہوا۔ سوویت یونین کے خلاف اس کی مزاحمت اور جنگ نے اسے مشہور کر دیا۔ اور وہ اس تحریک کے ہنما کے طور پر اُبھرا۔ سوویت یونین کی طرف سے اور بعد میں اپنے گروپ کی طرف سے اسے آزادی کے بھوت کا لقب دیا گیا۔
- اسابیلا اینجلینا :- (عمر 29 سال)۔ مین ہٹن، نیویارک کی مزاحمتی تحریک کی رہنما۔ سوویت حملہ سے قبل وہ ایک سیاسی و سماجی کارکن تھی اور سرخ فوجوں کی کارروائیوں کے خلاف انتباہ کرنے والی ایک تحریک چلاتی تھی۔ سوویت حملہ کے بعد وہ نیویارک کی مزاحمتی تحریک کی ایک ممتاز رہنما بن جاتی ہے اور سوویت یونین سے ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
- ٹرائے اسٹون :- (عمر 30 سال)۔ کرسٹوفر اسٹون کا بھائی۔ پہلے پلمبر کا کام کرتا تھا اور ساتھ ہی سوویت یونین کے خلاف تحریکوں میں بھی حصہ لیتا تھا۔ سوویت یونین کے نیویارک پر حملہ کے دن اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے، لیکن اس کابھائی اسے چھُڑا لیتا ہے، ٹرائے، نیویارک کی مزاحمتی تحریک کا رکن بن جاتا ہے، لیکن ایک بار پھر گرفتار کر لیا جاتا ہے، ٹرائے کو تشدد کے بعد مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ مزاحمتی تحریک کو ہتھیار ڈالنے کا کہے، مگر ٹرائے اپنے اور تحریک کو دھوکا دینے کی بجائے موت کو ترجیح دیتا ہے اور جنرل ٹاٹرین کے ہاتھوں مارا جاتا ہے۔
- مسٹر جونز :- (عمر 60 سال)۔ مین ہٹن مزاحمتی تحریک میں مشیر اور ایکسپرٹ کے طور پر شامل ہوئے لیکن جلد ہی انکشاف ہوا کہ وہ ایک خفیہ سوویت کرنل ہیں جو مزاحمتی تحریک کو ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ تاکہ وہ زنرل ٹاٹرین کو مار کر نیویارک میں سوویت یونین کی سرخ افواج پر مکمل دسترس حاصل کرسکیں۔
- کرنل بُلبا:- نیو یارک شہر میں کے جی بی کے سربراہ، جو سوویت حملہ کے روز ہی خفیہ طور پر نیویارک مزحمتی تحریک میں شامل ہو گیا اور خود کو مسٹر جونز کے طور پر متعارف کروایا۔ کرس کے ہاتھوں جنرل ٹاٹرین کو ختم کروانے کے بعد اس کا اصل روپ سامنے آیا۔ اس نے ماحمتی تحریک کے مرکزی ٹھکانے کو تباہ کر دیا اور کرِس کو مارنے ڈالنے کی بھی ہدایت دیں، تام کرِ س کے بچ جانے سے لے کر گیم کے اختتام تک کرنل بُلبا ظاہر نہیں ہوا اور روپوش رہا۔
- فل بیگزٹن:- مین ہٹن مزاحمتی تحریک میں گولہ بارود کا ماہر، جو سوویت حملہ کے دن ہی تحریک میں شامل ہو گیا تھا، جب کرس اور مسٹرجونز نے اس کی زخمی حالت میں مدد کی۔ فل نے خود کو مزاحمتی تحریک کے لیے وقف کر لیا اور کبھی ساتھ نہ چھوڑا۔ جب کرنل بلبا نے مزاحمتی تحریک کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا یو یہ کرس کے ساتھ محفوظ رہا۔
- لڑکا:- مین ہٹن مزاحمت کا حامی، جو تحریک کے رکنوں کو اطلاع پہچانے کا کام کرتا ہے، ساتھ ہی دیواروں پر آزادی کے نعرے بھی لکھتا ہے۔ سوویت یونین کے حملہ پر اپنے بورڈنگ اسکول بند ہونے کے بعد مزاحمتی تحریک میں شامل ہوا، اس نے سوویت یونین کے کمپیوٹر چوری کرکے ان کے ٹھکانوں اور SAFN اسٹوڈیوز عمارت کے نقشے حاصل کیے جو اس پر حملہ میں مددگار ثابت ہوئے۔
- ٹاٹیانا کیمپنسکی :- سوویت پروپیگنڈے کی نیوز کاسٹر، جو جزوی طور پر ریاست ہائے متحدہ امریکا میں کئی سال سے تعلیم حاصل کر رہی تھی اور حملے سے قبل وہاں کئی سال گزارے، لیکن سوویت یونین کی کٹر پیروکار کے طور پر۔
- ٹاٹیانا کیمپنسکی سوویت مسلح افواج کے نیوز چینل SAFN میں ایک نیوز اینکر ہے، جس کا اسٹوڈیو نیویارک میں ہے، یہ چینل وہی نشر کرتا ہے جو سوویت حکومت نیویارک شہر کو بتانا چاہتی ہے، کرنل بلبا کی طرح ٹاٹیانا کیمپنسکی کا کردار بھی گیم کے اختتام میں روپوش رہا۔
- جنرل واسیلج ٹاٹرین:- امریکا میں سوویت یونین کی قابض فوج کا کمانڈر، سوویت اشتراکی جمہوریہ ازبک میں 1958 میں پیدا ہوا، جنرل ٹاٹرین ایک میدانِ جنگ کا فوجی رہا، ایک انتہائی ہنر مند اور تجربہ کار اور سفاک۔ کرس اس مار کر اپنے بھائی کی موت کا بدلہ لیتا ہے، ٹاٹرین ایک شہید کی طرح پورے فوجی اعزاز کے ساتھ دفنایا جاتا ہے اور اس کی موت کی وجہ سوویت افواج کو مزاحمتی تحریک کے خلاف جنگ پر مجبور کردیتی ہے۔
خلاصہ
ترمیمدوسری عالمی جنگ کے ختم ہونے برلن پر پہلا ایٹم بم گراکر سوویت یونین دنیا کے سپر پاور بن جاتا ہے۔ دنیا بھر میں کمیونسٹ ریاستوں کو پروان چڑھانے کی ابتدا وہ امریکا پر حملہ کرکے کرتا ہے۔ دوسری جانب دو پلمبر بھائی کرِس (کرسٹوفر اسٹون) اور ٹرائے اسٹون سفر کرکے نیویارک پہنچتے ہیں اپنی کلائنٹ اسابیلا اینجلینا نامی ایک سرگرم کارکن کے پاس۔ دونوں بھائی جب اسابیلا کے گھر پہنچتے ہیں وہ گھر خالی پڑا ہوتا ہے، اتنے میں اچانک سوویت یونین کی فوج نیویارک شہر پر حملہ کردیتی ہے اور جنرل ٹاٹرین کی قیادت میں سوویت فوجیوں ٹرائے کو اُٹھا کر لے جاتی ہیں۔ حملے کے دوران میں کرِس، بچ جاتا ہے اور اس کا سامنا مزاحمتی تحریک کے رکن مسٹر جونز اور فل بیگزٹن سے ہوتا ہے جو اسے اپنے مزاحمتی تحریک کے جائے پناہ پر لے آتے ہیں۔ کرِس ایک پولیس سٹیشن سے اسابیلا کو بچالاتا ہے اور اس کے بعد دو ساتھیوں کے ہمراہ ایک پوسٹ آفس سے ٹرائے کو بازیاب کرتا ہے۔ یہ لوگ مل کر شہر کے زیرِ زمین نکاسی آب کے نالوں میں اپنا ٹھکانہ قائم کرتے ہیں۔
ایک ماہ میں، کرِس، فل اور اسابیلا سوویت یونین کے اہم ٹھکانوں کو تباہ و برباد کرکے اس پر دوبارہ تسلظ حاصل کرلیتے ہیں۔ رفتہ رفتہ نیویارک کے شہریوں کی مزاحمتے تحریک بننا شروع ہوجاتی ہے اور سوویت فوجیوں کا طلسم ٹوٹنے لگتا ہے۔ سوویت یونین کو شدید نقصان پہنچانے کی وجہ سے کرِس سوویت کے مقبوضہ ذرائع ابلاغ ٹی وی چینل SAFN میں "آزادی کے بھوت" کے نام سے مشہور ہوجاتا ہے۔
بعد میں، ٹرائے دوبارہ سوویت فوجوں کی جانب سے گرفتار کر لیا جاتا ہے اور اسے کرِ س کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ جنرل کی جانب سے ٹیلی ویژن پر ایک عوامی بیان جاری کیا جاتا ہے جس میں ٹرائے کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ ٹیلی ویژن پر بیان دے کہ کرِس ایک دہشت گرد ہے اور اسے مزاحمتی تحریک کو اپنے حملوں سے باز رہنے کا کہے، لیکن ٹرائے ٹیلی ویژن پر ٹرائے اس بیان کے بدلے کرِ س کو لڑائی جاری رکھنے کے لیے کہتا ہے- اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جنرل ٹاٹرین ٹرائے کو فورٹ جے لے جایا اور خود اپنے پاتھوں سے ماردیتا ہے، مسٹر جونز جوابی کارروائی میں جنرل ٹاٹرین کے قتل کا مشورہ دیتے ہیں اور کرِس گورنر آئی لینڈ جاکر اسے ختم کرڈالتا ہے۔ واپسی پر وہ اپنی تحریک کے ٹھکانے کو تباہ حال پاتا ہے اور اس پر اور سوویت فوج کی طرف سے قبضہ کر لیا جاتا ہے، اسابیلا لاپتہ ہوتی ہے-
پتہ چلتا ہے کہ یہ حملہ مسٹر جونز کی طرف سے پلان کیا گیا تھا، مسٹر جونز نے دھوکا دیا ہے اور وہ اصل میں روسی فوج کے کرنل بُلبا ہیں جو جنرل ٹاٹرین کے نیچے کام کرتے ہیں اور انھوں نے کرِس کو اس لیے تیار کیا تھا کہ وہ جنرل کو مار کر اس کی جگہ لے سکیں۔ کرِس، فل اور دوسرے ساتھی وہاں سے بچ نکلتے ہیں اور زیر زمین ایک نیا ٹھکانہ بناتے ہیں۔ دوسری جانب جنرل ٹاٹرین کی موت پر SAFN ٹیلی ویژن پر رپورٹ آتی ہے کہ کرنل بُلبا کو ترقی دے کر جنرل بنادیا ہے اور اب وہ نیویارک کی مزاحمتی تحریک کا خاتمہ کر دے گا۔
موسمِ سرما کے دوران، کرِس، اپنے رنگروٹوں کے ہمراہ بڑی شدـت کے ساتھ مقبوضہ نیویارک میں جاتا ہے اور SAFN اسٹوڈیوز پر ایک بڑے حملے کے ساتھ قبضہ کرلیتا ہے اور ٹیلی ویژن کے ذریعے وی پورے شہر کو ایک حوصلہ افزائی پیغام نشر کرتے ہیں کہ وہ سوویت یونین کے قبضے کے خاتمے میں لانے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔
کرِس نیویارک شہر میں سوویت یونین کے سب سے بڑے مستقر گورنر آئی لینڈ پر ایک آخری حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر تا ہے۔ اور فورٹ جے پر قبضہ کر کے اسابیلا کو بچالیتا ہے۔ نیویارک شہر کرس اور مزاحمتی گروپ کی فتح اور اپنی آزادی کا جشن مناتے ہیں، لیکن کرِس جانتا ہے کہ سوویت یونین اتنی آسانی سے ریاست ہائے متحدہ امریکا کا مقبوضہ نہیں چھوڑیں گے اس لیے جب تک ضروری ہے کے اُسے لڑنے کے لیے پُرعزم رہنا ہوگا-