فریڈرک الفریڈ ولیم فریر (پیدائش: 4 دسمبر 1915ءنارتھ کارلٹن، میلبورن، وکٹوریہ)|وفات: 2 نومبر 1998ءمیلبورن، وکٹوریہ،) ایک آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی تھا[1] جس نے 1946ء میں صرف ایک ٹیسٹ کھیلا۔ فریر وکٹوریہ کے لیے کھیلتے ہوئے کیتھ ملر سے زیادہ درست فاسٹ میڈیم باؤلر ثابت ہوا۔

فریڈ فریر
فریر 1948ء میں
ذاتی معلومات
پیدائش4 دسمبر 1915
نارتھ کارلٹن، وکٹوریہ، آسٹریلیا
وفات2 نومبر 1998 (عمر 82 سال)
ملبورن, آسٹریلیا
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا فاسٹ میڈیم گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ (کیپ 173)13 دسمبر 1946  بمقابلہ  انگلینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 1 40
رنز بنائے 28 1284
بیٹنگ اوسط 32.10
100s/50s 0/0 3/5
ٹاپ اسکور 28* 132
گیندیں کرائیں 160 7527
وکٹ 3 104
بولنگ اوسط 24.66 27.75
اننگز میں 5 وکٹ 0 4
میچ میں 10 وکٹ 0 0
بہترین بولنگ 2/49 7/29
کیچ/سٹمپ 0/0 25/0

ٹیسٹ کیرئیر

ترمیم

فریر کو 1946ء میں انگلینڈ کے خلاف سڈنی میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں بلایا گیا جب آسٹریلیا کے اس وقت کے معروف فاسٹ باؤلر رے لنڈ وال چکن پاکس میں مبتلا ہو گئے۔ پہلی اننگز میں فریر نے سیرل واشبروک کو ایک پر بولڈ کیا اور دوسری اننگز کی پہلی گیند پر لین ہٹن کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی جسے ٹھکرا دیا گیا، لیکن فریر کے پاس ڈینس کامپٹن (ڈان بریڈمین کے ہاتھوں کیچ) اور جیک آئیکن کی وکٹیں آ گئیں جب آسٹریلیا نے بیٹنگ کی تو فریر نے اپنے 28 ناٹ آؤٹ میں 3 چوکے اور ایک 6 لگایا۔ رے لنڈوال اگلے میچ کے لیے ٹیم کے لیے دستیاب ہو گئے اور فریر کو ڈراپ کر دیا گیا۔ فریر نے وکٹورین فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف یاراویل کے لیے آسٹریلوی رولز فٹ بال بھی کھیلا[2]

انتقال

ترمیم

فریڈ فریر 02 نومبر 1998ء کو میلبورن، وکٹوریہ، میں 82 سال 333 دن کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔[3]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم