فُلّا نائیک (متوفی 18 نومبر 2006ء) [1] ایک تاریخ ساز طور پر معمر بھارتی خاتون تھی۔ اس عورت کی معروفیت اور سن رسیدگی کے بارے میں یہ دعوٰی کیا جا رہا تھا کہ وہ 125 سال کی عمر تک حیات پائی، جس کی وجہ سے وہ شاید کسی بھی دور کی سب سے زیادہ عمر پانے والی خاتون قرار دی جا سکتی ہے۔ تاہم اس دعوے کو سچ ماننے اور بھارت اور بیرون ملک امر واقعہ ماننے میں بڑی مشکل بات یہ ہے کہ فلا کے پاس کوئی صداقت نامہ پیدائش موجود نہیں تھا۔ اس وجہ سے سب بڑی مشکل یہ ہے کہ تشفی بخش انداز میں یہ ثابت کرنا مشکل ہے کہ اس کی حقیقی عمر کیا تھی اور اس کو لے کر جو دعوے کیے گئے ہیں، وہ کہاں تک سچ ہیں۔

بے حد طویل عمر کا دعوٰی

ترمیم

فلا نائیک بھارت کی ریاست اوڈیشا کے کنارپور گاؤں میں رہا کرتی تھی۔ اس کی شہرت اس کی موت سے چند روز قبل ذرائع ابلاغ میں سامنے آئی۔ دی ٹائمز آف انڈیا اور انڈو ایشین نیوز سرویس نے یہ خبر دی تھی کہ اس وقت فلا کے 72 سالہ نواسے کے مطابق اس کی دادی کی عمر 125 سال تھی جسے گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بھی تسلیم کیا۔ اس طرح سے بھی فلا نہ صرف دنیا کی سب سے طویل العمر عورت قرار پاتی ہے بلکہ شاید وہ دنیا بھر کی تاریخ میں سب سے بڑی عمر کو پہنچنے والی خاتون ہو۔[2][3][4]

اس وقت فلا نائیک کی چار بیٹیاں بھی بہ قید حیات تھیں،[1] جن کی عمریں 80 سے 92 سال کے بیچ رہی تھی۔[4]

فلا کے رائے دہندے کے شناختی کارڈ کے مطابق [وضاحت] (جو 1995ء میں جاری کیا گیا تھا، فلا نائیک کی عمر 120 سال تھی۔[1] چوں کہ صداقت نامہ پیدائش فراہم نہیں کیا جا سکا،[4] ایسا کوئی باوثوق ذریعہ نہیں ہے جس سے فلا کی عمر کا تعین کیا جا سکے۔ اس وجہ سے اس امکانی ثبوت جس کا خاندان کے لوگ حوالہ دے رہے تھے، تسلیم نہیں کیا گیا۔

منشیات کے استعمال کی علامت

ترمیم

دی ٹائمز آف انڈیا میں چھپنے والی فلا نائیک کی تصویر میں مبینہ طور پر فلا نائیک تاڑ کی شراب پیتی اور گانجہ اور بیڑی کا دھواں باضابطہ چھوڑتی ہوئی دکھائی دی ہے۔[2] اس خبر کو عالمی سطح پر چنا گیا تھا اور اسے منشیات کے آزادانہ استعمال کے لیے مہم چلانے والے حال تک بھی استعمال کر رہے ہیں۔[5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ "India's oldest woman dead at 125"۔ Daily News and Analysis۔ 19 نومبر 2006۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-07
  2. ^ ا ب Senapati، Ashis (13 نومبر 2006)۔ "At 120, a place in Guinness?"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 2013-10-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-07
  3. "Orissa woman at 125 among oldest in India"۔ ڈیلی نیوز اینڈ انالیسیس۔ 14 نومبر 2006۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-07
  4. ^ ا ب پ Karan، Jajati (16 نومبر 2006)۔ "Oldest lady in Orissa is 'Fulla' life"۔ سی این این-آئی بی این۔ 2014-05-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-07
  5. "125 Jahre alte Frau sagte, Cannabis wäre ihr Altersgeheimnis" (الألمانية میں). 8 جولائی 2011. Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2013-09-07.