مداری میکانیات

(فلحرکیات سے رجوع مکرر)

مداری میکانیات یعنی orbital mechanics کو بعض اوقات فلحرکیات (فلکی حرکیات کا اختصار و امیختہ لفظ) بھی کہا جاتا ہے اور اسے انگریزی میں astrodynamics کی صورت astronomy اور dynamics سے امیختہ کیا جاتا ہے۔ یہ علم اصل میں تقلیدی میکانیکات کا ایک ایسا اطلاقی شعبہ ہے جس میں فضاء میں متحرک ہونے والے اجسام جیسے rockets اور فضائی سفینوں (spacecrafts) پر عمل پیرا ہونے والی قوتوں کا مطالعہ شامل ہے۔ مذکورہ بالا فضائی اجسام کی حرکات کا تجزیہ کرنے کی خاطر عموماً نیوٹن کے قوانین حرکت اور نیوٹن کے قانون عالمی تجاذب سے استفادہ کیا جاتا ہے اور اسے فضائی وفود (space mission) کی طرحبندی و تضبیط یعنی design and control میں ایک اہم تادیب اللباب (core discipline) کی حیثیت دی جاتی ہے۔ اس علم یعنی مداری میکانیات کو سماوی میکانیکات (celestial mechanics) سے تفریق کرنا اہم ہے جس میں نسبتا وسیع دائرہ کار اختیار کرتے ہوئے ناصرف فضائی سفینوں بلکہ ان تمام دیگر اجسام (بشمول اجرام فلکی) کا مطالعہ شامل ہے کہ جن پر ثقل (gravity) کی قوت اثر انداز ہو رہی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم