فننہ

حنہ کی سوتن، القانہ کی دوسری شریک حیات
(فنانح سے رجوع مکرر)

فننہ (عبرانی: פְּנִנָּה‎؛ Pəninnāh؛ کبھی کبھار نقل حرفی فینینا) القانہ کی دو بیویوں میں سے ایک تھی، جس کا مختصر تذکرہ کتاب سموئیل۔1 میں 1:2 میں آیا ہے۔ ان کا نام (pənînîm، פְּנִינִים) سے اخذ کردہ ہے جس کا مطلب موتی، جواہر یا مرجان بنتا ہے[1]

فننہ
القانہ اور اس کے اہل خانہ رامہ سے آتے ہوئے۔ سیدھے ہاتھ پر فننہ اپنی اولاد کے ساتھ دوسری طرف حنہ۔

معلومات شخصیت
شوہر القانہ   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 10   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بائبل میں ذکر

ترمیم

القانہ کو دونوں بیویوں میں سے حنہ زیادہ محبوب تھی۔ حالانکہ القانہ کی فننہ سے اولاد تھی۔ مگر حنہ کے بانجھ ہونے کے باوجود وہ زیادہ فوقیت حنہ کو دیتا تھا۔ ہر سال سیلا شہر میں عبادت کے موقع پر جانور کی قربانی ہوتی تھی تو القانہ اپنے گوشت کے حصے میں سے زیادہ تر حصہ حنہ کو دیتا تھا۔[2] جس کا فننہ کو حسد تھا وہ ہر موقع پر حنہ کو بانجھ پن کا طعنہ دیتی رہتی تھی۔ اور ہر موقع پر اسے طنز کا نشانہ بناتی تھی۔[3]

 
عیلی اور حنہ

آخر میں، بہت عبادات کے بعد حنہ ماں بن گئی تھی اس نے سموئیل کو جنم دیا اور سموئیل کے بعد مزید تین لڑکوں اور دو لڑکیوں کو جنم دیا۔[4] سموئیل کی پیدائش کے بعد فننہ کا مزید تذکرہ نہیں کیا گیا پس مزید 1 سموئیل 2:20 میں لکھا ہے کہ

عیلی نے کہا کہ القانہ کی بیوی اس کا بھلا کرے گی۔[5]

مدراش کے مطابق، حنہ القانہ کی پہلی بیوی تھی۔ جب دس سالوں تک اولاد نہ ہوئی تو حنہ نے القانہ کی فننہ سے شادی کروا دی(Pesikta Rabbati 43)۔ مدراش میں مزید لکھا ہے کہ حنہ نے القانہ کو فننہ سے شادی کرنے پر مجبور کیا تھا۔ دوسری روایت کے مطابق حنہ کا پہلی بیوی ہونا اور فننہ کا سوتن ہونا بالکل ایسا ہی تھا جیسا ہاجرہ اور سارہ، راحیل اور لیاہ کا رشتہ تھا۔[6] مدراش میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ
”فننہ بظاہر تو متقی تھی مگر خداوند نے اس کے منہ سے حنہ کا مذاق اُڑوانا تھا۔ تاکہ بانجھ حنہ کی گود بھر جائے۔ حنہ نے خداوند سے شدت سے دعا کی اور اس کی دعا قبول ہوئی۔۔ فننہ کا شکریہ۔“.[7]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Smith, William. Smith's Bible Dictionary.
  2. 1 سموئیل5-1:4
  3. Pesikta Rabbati 43
  4. 1 سموئیل 2:21.
  5. 1 سموئیل 2:20
  6. Kadari, Tamar. "Peninnah: Midrash and Aggadah", Jewish Women's Archive
  7. BT Bava Batra 16a

بیرونی روابط

ترمیم