فنانشل کرائسس

محمد تقی عثمانی کی کتاب

فنانشل کرائسس (انگریزی: Causes and Remedies of the Present Financial Crisis from Islamic Perspective) پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی ایک کتاب۔ورلڈ اکنامک فورم (سوئزر لینڈ) معاملات معیشت سے متعلق دنیا کا سب سے بڑا اور باو قار فکری ادارہ ہے۔ یہ ادارہ ہر سال جنوری میں سوئزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں اپنا اجلاس منعقد کر تا ہے، جس میں سر براہان مملکت، وزرائے خزانہ، کے پالیسی ساز اداروں اور کمپنیوں کے سر براہ شریک ہوتے ہیں۔ جنوری 2010 ء میں اس فورم کے منعقدہ اجلاس کا موضوع موجودہ معاشی بحران سے سبق لیتے ہوئے دنیا کے معاشی نظام میں کن تبدیلیوں کی ضرورت ہے تھا۔ اجلاس میں تقریباً اڑھائی ہزار ماہرین نے شرکت کی مفتی تقی عثمانی کو اس فورم کے چیئر مین کی طرف سے اجلاس میں شرکت کرنے اور ایسا مقالہ تحریر کرنے کی دعوت دی گئی، جس میں مذہبی اقدار و اصولوں کی روشنی میں موجودہ معاشی نظام کی خامیاں ذکر کی جائیں، نیز ان خامیوں کے تدارک کے لیے تجاویز بھی پیش کی جائیں۔ یہ کتاب ای مقالہ کی کتابی صورت ہے۔ جس میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں موجودہ عالمی معاشی بحران کا حل پیش کیا گیا ہے۔ کتاب کے 40 صفحات ہیں اور 2012ء میں مکتبہ معارف القرآن کراچی سے شائع ہوئی ہے۔ موجودہ عالمی معاشی بحران اور اسلامی تعلیمات کے عنوان سے اس کا اردو میں بھی ترجمہ کیا گیا جس کے 60 صفحات ہیں۔ یہ مکتبہ معارف القرآن کراچی کی طرف سے 1433 ھ میں شائع ہوا۔[1]

فنانشل کرائسس
مصنفمحمد تقی عثمانی
ملکپاکستان
زباناردو
ویب سائٹmuftitaqiusmani.com

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): 212۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢