فنون (جریدہ)
اردو جریدہ
فنون (انگریزی: Funoon) لاہور، پاکستان سے شائع ہونے والا ایک سہ ماہی ادبی جریدہ ہے جسے اردو کے نامور شاعر، نقاد اور صحافی احمد ندیم قاسمی نے حکیم حبیب اشعر کی معیت میں مئی 1963ء میں جاری کیا تھا۔ فنون کو ابتدا ہی سے اردو کے صف اول کے ادیبوں اور شاعروں کا تعاون حاصل رہا۔ اس کے علاوہ اس جریدے نے بڑی فراخدلی سے نئے ادیبوں اور شاعروں کی تخلیقات کو جگہ دی جنہیں بعد میں کنایتاً دبستان فنون کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔[1]
مدیر | ڈاکٹر ناہید قاسمی نیر حیات قاسمی |
---|---|
سابق مدیران | احمد ندیم قاسمی |
زمرہ | اردو ادب |
دورانیہ | سہ ماہی |
بانی | احمد ندیم قاسمی، حکیم حبیب اشعر |
تاسیس | 1963ء |
پہلا شمارہ | مئی 1963ء |
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
فنون کا پہلا شمارہ 300 صفحات پر مشتمل تھا، سالانہ چندہ 10 روپے اور قیمت فی شمارہ 3 روپیے مقرر کی گئی تھی۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 213