فورٹرس آف سالیچوڈ (اردو: تنہائی کا قلعہ) ایک افسانوی قلعہ ہے جو ڈی سی کامکس کے ذریعہ شائع کردہ امریکی کامک کتابوں میں ظاہر ہوتا ہے اور یہ سپر مین کا کرپٹونین بیس ہے۔ فورٹرس آف سالیچوڈ سپرمین کی نجی پناہ گاہ کے طور پر کام کرتا ہے، ایک ایسی جگہ جہاں وہ آرام کر سکتا ہے، کرپٹونین فن پارے ذخیرہ کر سکتا ہے، اور سپر ہیرو ہونے کے دباؤ سے کچھ دیر کے لیے نجات حاصل کر سکتا ہے۔

فورٹرس آف سالیچوڈ
سپر مین مقام
قسمقلعہ
قابل ذکر مقاماتآرکٹک

اصل تصور/کہانی کے مطابق قلعہ میں ایک خلائی مخلوق کا چڑیا گھر تھا، اسٹیل کی ایک بڑی ڈائری جس میں سپرمین نے اپنی یادداشتیں لکھی تھیں، شطرنج کھیلنے والا روبوٹ، ورزش کا خصوصی سامان، ایک تجربہ گاہ جہاں سپرمین نے مختلف منصوبوں پر کام کیا جیسے کرپٹونائٹ کے خلاف دفاع کو تیار کرنا، ایک کمرے کے سائز کا کمپیوٹر، مواصلات کا سامان، اور کمرے جو اس کے تمام دوستوں کے لیے وقف کیے گئے ہیں، بشمول ایک جو کلارک کینٹ کے لیے آنے والوں کو چکما دے۔

روایتی طور پر، فورٹرس آف سالیچوڈ آرکٹک میں واقع ہے[1]۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Phil Jimenez (2008)۔ "The Fortress of Solitude"۔ $1 میں Alastair Dougall۔ The DC Comics Encyclopedia۔ New York: Dorling Kindersley۔ صفحہ: 133۔ ISBN 978-0-7566-4119-1۔ OCLC 213309017