آرکٹک
قطب شمالی کے گرد کا علاقہ آرکٹک کہلاتا ہے۔ جغرافیائی اصطلاح میں اسے منطقہ باردہ شمالی (North friged zone) بھی کہتے ہیں۔
وجہ تسمیہ
ترمیمآرکٹک کا لفظ یونانی زبان کے لفظ آرکٹوس سے نکلا ہے، جس کا مطلب ریچھ ہے۔ اسے یہ نام اس لیے دیا گیا کیونکہ یہ علاقہ سفید برفانی ریچھوں کے باعث مشہور ہے۔
محل وقوع
ترمیمآرکٹک خطے کی کئی تعریفیں ہیں۔ عام طور پر دائرہ قطب شمالی (66.33 عرض بلد شمالی) کے شمال کے تمام علاقے اس خطے میں شمار کیے جاتے ہیں۔
علاقے
ترمیمشمالی نصف کرہ میں واقع اس خطے میں بحر منجمد شمالی اور کینیڈا، گرین لینڈ، روس، امریکہ (الاسکا)، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ کے چند حصے شامل ہیں۔
موسم
ترمیماس خطے میں موسم گرما ٹھنڈا اور موسم سرما انتہائی سرد ہوتا ہے۔ موسم سرما میں اوسط درجہ حرارت منفی 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے اور کم از کم درجہ حرارت منفی 68 ڈگری سینٹی گریڈ تک درج کیا گیا ہے۔
ویکی ذخائر پر آرکٹک سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |