فورٹ سمپسن (مقامی زبان میں، ایسی جگہ جہاں دریا اکٹھے ہوں) کینیڈا کی ریاست شمالی مغربی ریاست کے علاقے ڈیہلو کا ایک گاؤں ہے۔ یہ آبادی میکنزی اور لیارڈ دریاؤں کے سنگم پر واقع ہے۔ دونوں دریا ماضی میں تجارتی راستوں کے طور پر استعمال ہوتے رہے تھے جو ہڈسن بے کمپنی اور مقامی ڈین لوگ، دونوں کے استعمال میں تھے۔


Liidli Kue
گاؤں
Skyline of فورٹ سمپسن
ملککینیڈا
کینیڈا کے صوبے اور علاقہ جاتشمال مغربی علاقہ جات
شمال مغربی علاقہ جاتخطہ ڈیچو
حلقہناہندہ
مردم شماری ڈویژنخطہ 4
Settled1803
Village1822
حکومت
 • میئرسین ویلی
 • سینئر انتظامی افسرسیبستین گوئر
 • شمال مغربی علاقوں کی قانون ساز اسمبلی کا رکنکیون مینی چوچے
رقبہ
 • زمینی78.32 کلومیٹر2 (30.24 میل مربع)
بلندی169 میل (554 فٹ)
آبادی
 • کل1,216
 • کثافت15.5/کلومیٹر2 (40/میل مربع)
منطقۂ وقتMountain (MST) (UTC-7)
 • گرما (گرمائی وقت)MDT (UTC-6)
Canadian Postal codeX0E 0N0
ٹیلی فون کوڈ867
Telephone exchange695
- Living cost137.5A
- Food price index142.1B
ویب سائٹwww.fortsimpson.com>

فورٹ سمپسن ڈیہکو کے وسط میں ہے اور ساؤتھ ناہانی دریا اور ناہانی نیشنل پارک ریزور کے لیے یہاں سے گذرنا پڑتا ہے۔ فورٹ سمپسن ہوائی جہاز، آبی گذرگاہوں یا سڑکوں سے ہو کر پہنچا جا سکتا ہے۔ یہاں سیکنڈری اور ایلیمنٹری اسکول بھی موجود ہیں۔ میکنزی ہائی وے کو 1970 اور 1971 میں یہاں تک لایا گیا تھا۔ آبادی کا مرکزی حصہ میکنزی دریا کے جنوبی کنارے کے نزدیک موجود جزیرے پر آباد ہے تاہم صنعتی اور مضافاتی علاقے بشمول ہائی وے اور ائیرپورٹ کے، الگ بنے ہیں۔

آبادی

ترمیم

2006 کی مردم شماری کے مطابق یہاں کل 1216 افراد آباد تھے۔ زیادہ تر لوگ مقامی قبائل سے تعلق رکھتے ہیں اور بولی جانے والی زبانوں میں ساؤتھ سلیوی اور انگریزی اہم ہیں۔ 2009 میں ریاست کی حکومت نے اطلاع دی کہ آبادی بڑھ کر 1283 افراد ہو چکی ہے۔

تاریخ

ترمیم

فورٹ سمپسن پہلے پہل 1803 میں تجارتی چوکی کے طور پر تعمیر ہوا۔ اس وقت اس جگہ کا نام فورٹ آف دی فورکس تھا۔ اس گاؤں میں جولائی 1822 میں ہڈسن بے کمپنی کی طرف سے مستقل آباد کاری شروع ہوئی۔ تب اس کا نام جارج سمپسن تھا جو اس وقت رپرٹس لینڈ کے گورنر کا نام تھا۔ 1910 تک فورٹ سمپسن کو کمپنی ٹاؤن کہا جاتا تھا۔ مقامی زبان میں اسے لیڈی کوئی کہا جاتا تھا یعنی دریاؤں کا سنگم۔

پاپ جاب پال دوم نے ستمبر 1984 میں یہاں آنے کی کوشش کی تھی لیکن دھند کی وجہ سے جہاز نہ اتر سکا اور بعد میں ییلو نائف سے ریڈیائی خطاب میں دوبارہ آنے کا وعدہ کیا۔ ستمبر 1987 میں یہ وعدہ پورا ہوا۔ یہ دورہ دراصل امریکا کا تھا لیکن انھوں نے فورٹ سمپسن کا بھی چکر لگا لیا۔

ثقافت

ترمیم

فورٹ سمپسن میں دو سالانہ تہوار منائے جاتے ہیں۔ پہلا تہوار مارچ میں ہوتا ہے جسے بیور ٹیل جمبوری کہتے ہیں۔ یہ سرمائی میلہ ہوتا ہے جس میں روایتی کھیل، برفانی گاڑیوں کی دوڑ اور ٹیلنٹ شو وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔

دوسرا تہوار اوپن سکائی فیسٹول کہلاتا ہے جو ہر سال یکم جولائی کو لانگ ویک اینڈ اور کینیڈا کا قومی دن پر یا اس کے آس پاس منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار 2001 سے منایا جا رہا ہے۔ اس میں موسیقی، تھیٹر، دستکاری، بصری فنون وغیرہ کے مظاہرے ہوتے ہیں۔

  کینیڈا