فوزیہ ابراہیم
فوزیہ ابراہیم ایک معروف آسٹریلوی صحافی ہیں۔
فوزیہ ابراہیم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | سنگاپور |
عملی زندگی | |
پیشہ | صحافی |
درستی - ترمیم |
پیشہ ورانہ زندگی
ترمیمابتدائی طور پرفوزیہ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز بطور پروڈیوسر اور پیش کنندہ کے طور پرریڈیو ویسٹ کے6 بجے والے پروگرام سے کیا، پھر پرتھ میں آسٹریلوی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی رپورٹر کی حیثیت سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو آگے بڑھایا ۔ بعد میں انھوں نے سنگاپور میں نیوز ریڈیو 93.8 کی پروڈیوسر اور پیش کنندہ کی حیثیت سے اور چینل آئی نیوز کی اینکر، پروڈیوسر اور رپورٹر کی حیثیت سے بھی کام کیا ۔ وہ بی بی سی ایشیا بزنس رپورٹ کی پروڈیوسر بھی رہیں۔ 2004ء میں، وہ سی این بی سی ایشیا کی عالمی خبروں کی اینکر بن گئیں۔[1]
الجزیرہ انگریزی
ترمیمفوزیہ 2008ء سے الجزیرہ انگلش کے ساتھ وابستہ تھیں اور قطر کے شہردوحہ میں چینل کے مرکزی نشریاتی مرکز میں اینکر تھیں، جہاں وہ پرچم بردار پروگرام "نیو شور" کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیتی تھیں۔ اس سے قبل، وہ اسٹیشن کے ایشیا پر مبنی موجودہ حالات کے پروگرام 101 ایسٹ کی میزبان تھیں۔ حالات حاضرہ کے اس پروگرام کو بہت سراہا گیا۔
اے بی سی نیوز
ترمیم2016ء میں، فوزیہ آسٹریلیا کے اے بی سی نیوز نیٹ ورک میں بطور نیوز پیش کنندہ شامل ہوگئیں۔ جنوری 2020ء میں ، فوزیہ کو جوش سیزپس کی جگہ ویک اینڈ ناشتا کے پروگرام میں شریک میزبان مقرر کیا گیا۔[2] اس پروگرام کو بہت پسند کیا گیا۔
ایوارڈ
ترمیم2011ء میں 101 ایسٹ پر انھیں اپنے بہترین کام کے لیے، ایک بہترین کرنٹ افیئر پریزینٹر کے طور پر ایشین ٹیلی ویژن ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیا گیا۔[3][4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Fauziah Ibrahim to anchor 'World News' for CNBC Asia Pacific at The News Room of indiatelevision.com on 17 June 2004 (retrieved 29 March 2012)
- ↑ Hannah Blackiston (2020-01-27)۔ "ABC News celebrates a decade on air with revamped lineup including election coverage and the return of Barrie Cassidy"۔ Mumbrella (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2020
- ↑ "Najwa Shihab Nominasi Asian Television Awards 2011" (بزبان الإندونيسية)۔ MetroTV۔ 2011-11-18۔ 19 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2011
- ↑ "Nominees for the 16th Asian Television Awards 2011"۔ YouSayToo۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اکتوبر 2013