فوزیہ سومرو ((سندھی: فوزيه سومرو)‏) سندھی زبان کی لوک فنکارہ تھیں۔ ان کا پئدائشی نام حکیمان تھا، جو نعت خوان حاجی نتھو خان سومرو کی بیٹی تھیں۔ فوزیہ سومرو کا جنم 1969ء کو سندھ کے صحرا تھر کے گاؤں ویرواہ میں ہوا تھا۔ ان کے آبا و اجداد ٹنڈومحمدخان میں نقل مکانی کر کے آئے تھے۔ فوزیہ سومرو کا بچپن ٹنڈو محمد خان میں ہی گذرا۔ فوزیہ سومرو نے مئٹرک تک تعلیم حاصل کی اور پھر ریڈیو پاکستان حیدرآباد پر اپنے فن کی شروعات کی۔ انھوں نے فن موسیقی کی تربیت و تعلیم استاد نیاز حسین، استاد مجید خان اور غلام حسین کلیری سے حاصل کی۔ انھوں نے سندھی زبان کے شاعر مصری سٹھیو سے شادی کی جن سے انھیں ایک دختر ”کرن“ ہے۔ فوزیہ سومرو نے سندھی زبان کے علاوہ بلوچی، اردو، مارواڑی اور پنجابی میں بھی فن پیش کیا۔ فوزیہ سومرو کو شاہ لطیف ایوارڈ، سچل سرمست اوارڈ کے علاوہ دیگر اوارڈ بھی ملے۔

فوزیہ سومرو
انگریزی: Fozia Soomro
پیدائشی نامحکیماں
پیدائش1966
تعلقسندھ
وفات4 ستمبر 2002(2002-90-04) (عمر  36 سال)
اصنافلوک
پیشےگلوکار
سالہائے فعالیت1990–2002

فوزیہ سومرو کا 4 ستمبر 2002ء کو گردے فیل ہونے کی وجہ سے انتقال ہوا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم