فکنگ، آسٹریا
فک کنگ (جرمن تلفظ: [ˈfʊkɪŋ] ( سنیے)، جیسے "بکنگ") ٹارسڈوف کی بلدیہ میں ایک آسٹرین گاؤں۔[2] ہے [3]یہ سالزبرگ سے 33 کلومیٹر شمال میں جرمن بارڈ کے پاس ہے۔
فکنگ، آسٹریا | |
---|---|
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | آسٹریا [1] |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 48°04′02″N 12°51′49″E / 48.067222°N 12.863611°E |
بلندی | 478 میٹر |
آبادی | |
کل آبادی | 106 (2020 census ) (2020) |
مزید معلومات | |
اوقات | متناسق عالمی وقت+01:00 (معیاری وقت )، 00 (روشنیروز بچتی وقت ) |
رمزِ ڈاک | 5121 |
فون کوڈ | 06278 |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 2779155 |
درستی - ترمیم |
محض 104 لوگوں پر مشتمل آبادی کے باوجود، اس گاؤں نے اپنے غیر معمولی نام کی وجہ سے، شہرت حاصل کرلی ہے، سڑکوں پر اس کے نام والے بورڈ کافی مرتبہ چوری ہو چکے ہیں۔
قیام کی تاریخ
ترمیمقیاس کیا جاتا ہے کہ چھٹی صدی عیسوی میں، باواریا کے رئیس فوکو نے اس کی بنیاد رکھی تھی۔ اس گاؤں کے قیام کو پہلی بار 1070ء میں ریکارڈ کیا گیا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عدالپرتس ڈے فونسن گین یہاں کا رئیس تھا۔ گاؤں کے نام کے حروف تہجی وقت کے ساتھ ساتھ بدلنے کے آثار بھی تاریخ میں ملتے ہیں۔ مثلا 1070ء میں اس کو "وی" سے لکھا جاتا رہا، 1030ء میں "ایف" کے ساتھ لکھا جانا شروع کر دیا گیا۔ فوکنگ سے مراد "فوکو کے لوگ" ہیں۔
آبادی
ترمیمآسٹرین مردم شماری 2001 کے مطابق گاؤں کی آبادی 93 لوگوں پر مشتمل تھی۔ 2005ء میں آبادی 104 ہو گئی تھی جو 32 گھروں میں رہائش پزیر تھے۔
نام
ترمیمفوکنگ اپنے انگریزی حروف سے لکھے جانے والے لفظ "فک" کی وجہ سے مقبولیت حاصل کر گیا ۔
جنگ عظیم دوم کے دوران، برطانوی اور امریکی فوجیوں نے جب سالزبرگ کے قریب پڑاؤ کیا تو وہ اس نام سے بہت محظوظ ہوئے، کیونکہ انگریزی میں یہ ایک گالی کے مترادف تھا۔ گاؤں کے رہنے والے اس نام کے انگریزی مطلب سے واقف نہیں تھے۔ اس کے بعد سے، گاؤں میں سیاحوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔
مقبولیت اور بدنامی
ترمیمایک گائیڈ کے بقول "گاؤں میں خاص طور پر برطانوی سیاحوں میں مقبول ہے۔ کیونکہ جرمن سیاح سالزبرگ میں موزارٹ کی رہائش دیکھنا چاہتے ہیں، جاپانیوں کوبراناؤ میں ایڈولف ہٹلر کی جائے پیدائش میں دلچسپی ہے، مگر برطانوی صرف Fucking جانا چاہتے ہیں۔[4] علاقہ میں موجود گیسٹ ہاؤس کی منیجر آگسٹینا لنڈل باؤر نے بتایا کہ علاقہ میں، جھیلیں، جنگلات اور دیگر پرفضا مقامات ہیں، مگر برطانوی خواتین کو اس وقت بہت مایوسی ہوتی ہے جب ان کو یہ بتایا جاتا ہے کہ "فکنگ کا کوئی پوسٹ کارڈ نہیں ہے"۔[5]
سڑک کنارے لگے فکنگ کے نام سے بورڈوں کی چوری ایک واحد جرم ہے جس کے ارتکاب کی رپورٹ درج کروائی جاتی رہی ہے۔ پولیس اداروں کا کہنا ہے کہ ایسے چوری شدہ بورڈ برطانیہ اور امریکا میں فروخت کیے جاتے ہیں۔ ایک چوری شدہ بورڈ کی جگہ نیا لگانے پر قریب 800 یورو کاخرچہ ہوتا ہے۔ اور سال میں 7 سے 10 بورڈ چوری ہونا ایک عام بات ہے۔ بلدیہ کمیٹی کو نام تبدیل کرنے کی گذارشات موصول ہوئی تھیں، مگر ان کا موقف یہ ہے کہ اس نام کی تاریخی اہمیت کی وجہ سے اس کو تبدیل نہیں کر سکتے۔
چوری کی ایک لہر اٹھی، ایک ہی رات میں گاؤں کے گرد لگے سبھی بورڈ چوری ہو گئے۔ پھر اگست 2005 میں، لگائے گئے بورڈ وں کو سڑک میں گہری کھدائی کر کے مضبوطی کے ساتھ ویلڈ کر دیا گیا۔ بلدیہ حکام کو یقین ہے کہ یہ کام انگریزی زبان بولنے والے سیاحوں کا ہے۔ پولیس کمانڈر شمٹز برگر کا کہنا تھا کہ وہ انگریزی بولنے والے چور سیاحوں کے خلاف سخت کارروائی کرنا چاہتے ہیں ۔
گاؤں کے جوزف نامی رہائشی کے انٹرنیٹ کے ذریعہ آئی لو فکنگ ان آسٹریا کے نعرے والی ٹی شرٹ بیچنا شروع کی اور اس کے بقول اس نے 2014 تک، قریب 4000 شرٹس بیچی تھیں۔ وہ اس کام سے بہت خوش تھا اور ویانا میں بھی ایک شاخ کھولنے کا خواہش مند تھا۔
جولائی 2009 ء میں، بلدیہ نے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ گاؤں گا نصب سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ، سیاح، فکنگ بورڈ کے سامنے، سرعام جماع نہ کریں۔ گاؤں کے میئر فرانز مینڈل نے کہا"ہم کو اپنے گاؤں کے نام میں کوئی مزاح نظر نہیں آتا۔ ہم کسی کو ضرر پہنچانا چاہتے۔ ہم صرف چاہتے ہیں کہ ہمیں امن اور سکون سے رہنے دیا جائے اور میڈیا ہمارے گاؤں کے نام کی بلاوجہ، تضحیق نہ کرے "۔
2009 میں، یورپی یونین کی ٹریڈ مارک ایجنسی نے ایک کمپنی کو فکنگ ہیل نامی بیئر فروخت کرنے سے منع کیا۔ اس کمپنی نے فیصلہ کے خلاف اپیل کی کہ اس کا نام آسٹریا کے گاؤں سے منسوب ہے، جس پر اس کو اجازت دے دی گئی ۔
تبدیلی نام کی افواہیں
ترمیم2012ء میں افواہیں گردش میں رہیں کہ گاؤں کا نام تبدیل کرنے کے لیے، ریفرنڈم کیا جاریا ہے، جب میڈیا نے حکام سے رابطہ کیا تو انھوں نے تمام افواہوں کی تردید کی۔
مزید دیکھیے
ترمیم- مقامات کے غیر معمولی نام
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "صفحہ فکنگ، آسٹریا في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2024ء
- ↑ Tarsdorf Official map
- ↑ "Official governmental Homepage of Tarsdorf Municipality"۔ 24 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2017
- ↑ "This Towns A F****** Joke"۔ The Daily Mirror۔ London۔ 29 August 2005۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 نومبر 2009
- ↑ "Brits driving Austrians bonkers over rude village name"۔ London۔ Agence France Presse۔ 28 August 2005۔ 11 ستمبر 2005 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 نومبر 2009
بیرونی روابط
ترمیم- (جرمن)(جرمن میں) ٹارسڈوف میونسپلٹی کی ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ tarsdorf.at (Error: unknown archive URL)
- "جرمن فرم کی عدالتی جیت " اشپیگل آن لائن. 29 مارچ 2010.