فہد فاضل
فہد فاضل ایک بھارتی فلمی اداکار اور پروڈیوسر ہے۔ جو ملیالم فلم انڈسٹری میں کام کرتا ہے۔[1] فہد نے اپنے فلمی کریئیر کی ابتدا 19 سال کی عمر سے اپنے باپ کی رومانوی فلم کئیتھوم ڈورتھی 2002 سے کی۔ اس میں فہد نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم بری طرح ناکام ہوئی اور تجارتی نقصان ہوا۔ چھ سال بعد فہد کی فلموں میں واپسی ایک مختصر فلم مریتون جئیام 2009 میں انتھولوجی فلم کیرالہ کیفے کی وساطت سے ہوئی۔ اس نے 2011 مں چھیپو کریشو میں ارجن کا کردار ادا کر کے عوام کی توجہ اپنی طرف مبذل کروا لی اور اپنا پہلا کیرالہ اسٹیٹ فلم ایوارڈ جیتا ۔ اس کے علاوہ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ، "چھیپا کریشو" کے ساتھ "آکام" میں اپنی شاندار اداکاری سے جیت لیا۔ اس نے اپنی شناخت اپنی بہترین اداکاری 2012" ڈائمنڈ نیکلس" میں ڈاکٹر ارون کمار اور " 22 فیمیل کوتایم" میں سائرل کے کردار سے بنائی۔ اس نے اپنا پہلا فلم فئیر ایوارڈ فار بیسٹ ایکٹر "22فیمیل کوتایم" میں اداکاری پر جیتا۔ 2013 میں فہد نے اپنی فلموں سے مزید اہم اور منافع بخش کامیابیاں حاصل کی۔ جن میں رومانوی ڈراما فلم "انایم رسولم" مزاحیہ فلم "امین" سفری فلم "نارتھ 24 کتھام"[2] ڈراما فلم "آرٹسٹ" اور رومانوی مزاحیہ فلم " اورو انڈین پرینکتھا" شامل ہیں۔
فہد فاضل | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 8 اگست 1982ء (42 سال) الاپوژا |
رہائش | الاپوژا |
شہریت | بھارت |
زوجہ | نظریہ ناظم (2014–) |
والد | فاضل |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ میامی |
پیشہ | اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | ملیالم |
اعزازات | |
قومی فلم اعزاز برائے بہترین معاون اداکار |
|
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمفہد فلمی ڈائریکٹر فاضل اور اس کی بیوی روزینہ کی اولاد ہے اس کی دو بہنیں احمیدا اور فاطمہ اور ایک بھا ئی فرحان فاضل ہے۔ اس نے اپنی تعلیم ایس ڈی وی سینٹرل اسکول ایلیپے،لارنس اسکول اووٹی اور چوائس اسکول تھریپنیتھرا سے حاصل کی۔ اس نے سناتنا دھرما کالج سے اپنی ڈگری لی اور ایم اے فلاسفی کے لیے یونیورسٹی آف میامی، کورل گیبلیز فلوریڈا یونائٹڈ اسٹیٹ سے لی۔[3][4]
ذاتی زندگی
ترمیمانایم رسولم 2013 کی ریلیز کے بعد فہد نے میڈیا کے سامنے کھل کر بتایا کہ وہ اندریہ جیریمیہ سے محبت کرتا ہے۔ لیکن اندریہ نے صحافیوں کے سامنے اس بات سے انکار کر دیا کہ ان کے درمیان میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ 20 جنوری 2014 میں اس کی منگنی ملیالم اور تامل اداکارہ نذریہ ناظم سے ہوئی[5] اور 21 اگست 2014 میں ان کی شادی ہو گئی۔[6][7]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2014-01-18 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-27
- ↑ Express News Service (20 اپریل 2014)۔ "Fahad, Lal, Ann, Shyamaprasad Take State Laurels; CR No.89 is Best Film"۔ The New Indian Express۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-27
- ↑ Nita Sathyendran (4 اگست 2011)۔ "Second innings"۔ The Hindu۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-27
- ↑ "Malayalam Actor Fahad Fazil (Fahadh Faasil) Family Pics"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-27
- ↑ "Fahad Fazil and Nazriya get engaged"۔ Sify۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-27
- ↑ "PIX: Malayalam actor Fahadh Faasil weds Nazriya Nazim"۔ Rediff۔ 21 اگست 2014۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-27
- ↑ "Fahad Fazil weds Nazriya"۔ The Hindu۔ Press Trust of India۔ 21 اگست 2014۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-27