فہیمہ خاتون
فہیمہ خاتون (پیدائش: 2 نومبر 1992ء) ایک بنگلہ دیشی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ جو قومی ٹیم کے لیے کھیل چکی ہیں۔ [1] مئی 2018ء میں، جنوبی افریقا میں 50 اوور کے ٹور میچ میں، انھوں نے دس اوورز میں پانچ رنز دے کر آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ [2] وہ بنگلہ دیش کی پہلی کرکٹ کھلاڑی تھیں جنھوں نے خواتین کے ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ میں ہیٹ ٹرک کی۔ [3]
فہیمہ خاتون | |
---|---|
(بنگالی میں: ফাহিমা খাতুন) | |
شخصی معلومات | |
پیدائش | 2 نومبر 1992ء (32 سال) |
عملی زندگی | |
ٹیم | |
بنگلہ دیش قومی کرکٹ ٹیم | |
پیشہ | کرکٹ کھلاڑی |
کھیل | کرکٹ |
درستی - ترمیم |
کرکٹ کیریئر
ترمیمجون 2018ء میں، وہ بنگلہ دیش کے اس دستے کا حصہ تھیں جس نے 2018ء خواتین کا ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ ٹورنامنٹ جیت کر اپنا پہلا خواتین ایشیا کپ ٹائٹل جیتا تھا۔ [4][5][6] اسی مہینے کے آخر میں، انھیں 2018ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [7] 10 جولائی 2018ء کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹورنامنٹ کے میچ میں، انھوں نے خواتین ٹی20 میچ میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک کی۔ [8] اکتوبر 2018ء میں، انھیں ویسٹ انڈیز میں 2018ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [9][10] اگست 2019ء میں، اسکاٹ لینڈ میں 2019ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹوئنٹی 20 کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے انھیں بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [11] نومبر 2019ء میں، انھیں 2019ء کے جنوب ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [12] بنگلہ دیش کی ٹیم نے فائنل میں سری لنکا کو دو رنز سے شکست دے کر طلائی تمغا حاصل کیا۔ [13] جنوری 2020ء میں، انھیں آسٹریلیا میں ہونے والے 2020 آئی سی سی خواتین کے ٹی20 عالمی کپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [14] نومبر 2021ء میں، انھیں زمبابوے میں 2021 خواتین کرکٹ عالمی کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [15] جنوری 2022ء میں، انیں ملائیشیا میں 2022ء دولت مشترکہ کھیلوں میں کرکٹ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [16] اسی مہینے کے آخر میں، انھیں نیوزی لینڈ میں 2022ء خواتین کرکٹ عالمی کپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [17]
تعلیم
ترمیموہ اسلامی یونیورسٹی، بنگلہ دیش، کشتیا میں شعبہ قانون کی طالبہ ہیں۔ [18]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Fahima Khatun"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 اپریل 2014
- ↑ "Warm-up, Bangladesh Women tour of South Africa at Potchefstroom, مئی 2 2018"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مئی 2018
- ↑ "Hat-trick heroes: First to take a T20I hat-trick from each team"۔ Women's CricZone۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2020
- ↑ "Bangladesh name 15-player squad for Women's Asia Cup"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2018
- ↑ "Bangladesh Women clinch historic Asia Cup Trophy"۔ Bangladesh Cricket Board۔ 12 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2018
- ↑ "Bangladesh stun India in cliff-hanger to win title"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2018
- ↑ "ICC announces umpire and referee appointments for ICC Women's World Twenty20 Qualifier 2018"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2018
- ↑ "UAE collapse dramatically as Bangladesh مارچ into WT20Q semis"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولائی 2018
- ↑ "Media Release: ICC WOMEN'S WORLD T20 WEST INDIES 2018: Bangladesh Squad Announced"۔ Bangladesh Cricket Board۔ 09 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 اکتوبر 2018
- ↑ "Bangladesh announce Women's World T20 squad"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 اکتوبر 2018
- ↑ "Bangladesh name 14-member squad for ICC T20 World Cup Qualifier 2019"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2019
- ↑ "Nazmul Hossain to lead Bangladesh in South Asian Games"۔ CricBuzz۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2019
- ↑ "Bangladesh women's cricket team clinch gold in SA games"۔ The Daily Star۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 دسمبر 2019
- ↑ "Rumana Ahmed included in Bangladesh T20 WC squad"۔ Cricbuzz۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری 2020
- ↑ "Media Release : ICC Women's World Cup Qualifier 2021: Bangladesh Squad announced"۔ Bangladesh Cricket Board۔ 06 دسمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 نومبر 2021
- ↑ "Bangladesh drop Jahanara for CWC qualifiers"۔ CricBuzz۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 جنوری 2022
- ↑ "Jahanara returns to Bangladesh for World Cup"۔ BD Crictime۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2022
- ↑ The Financial Express۔ "Fahima first Bangladeshi to claim hat-trick in T20"۔ The Financial Express۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2018