فیصل آباد ڈرائی پورٹ
فیصل آبادڈرائی پورٹ (انگریزی Faisalabad Dry Port) پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع ایک خشک بندرگاہ ہے۔ [1] یہ ڈرائی پورٹ فیصل آباد ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہے ۔ یہ پورٹ ڈی پی ورلڈ کے تعاون سے کام کرتی ہے، جو ڈرائی پورٹ سے ریل مال بردار نقل و حمل فراہم کرتا ہے۔ ریل ٹریک پورٹ قاسم کراچی تک پھیلا ہوا ہے۔
فیصل آباد ڈرائی پورٹ Faisalabad Dry Port | |
---|---|
مقام | |
ملک | پاکستان |
مقام | فیصل آباد ڈرائی پورٹ ٹرسٹ، فیصل آباد جھمرہ روڈ، فیصل آباد، پنجاب، پاکستان |
متناسقات | 31°29′25″N 73°08′28″E / 31.4904°N 73.1410°E |
تفصیلات | |
افتتاح | 1996 |
ملکیت | حکومت پاکستان |
قسم | ڈرائی پورٹ |
آبی رقبہ | اندرون ملک |
اتھارٹی | فیصل آباد ڈرائی پورٹ ٹرسٹ |
خدمات | کارگو، لاجسٹک اور اسٹوریج |
شماریات | |
ٹیلی فون | 0092419230204 |
ویب سائٹ https://faisalabaddryport.com/ |
تاریخ
ترمیمڈرائی پورٹ کی بنیاد 1996 میں رکھی گئی تھی۔ شہر کی عروج پزیر ٹیکسٹائل انڈسٹری نے ٹیکسٹائل، سوت، ریشے، لباس اور ملبوسات کی مصنوعات کی برآمدات میں زبردست اضافہ دیکھا۔ ڈرائی پورٹ کو موجودہ ریل نیٹ ورک میں شامل کیا گیا تھا اور اسے پورٹ قاسم کراچی کی بندرگاہ سے جوڑا گیا تھا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Pakistan & Gulf Economist - Volume 22۔ Economist Publications۔ 2003۔ ص 4