فیض الرحمن عثمانی
مولانا فیض الرحمن عثمانی ایک پاکستانی اسلامی اسکالر اور ادارہ علوم اسلامی اسلام آباد (انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سائنسز اسلام آباد) کے بانی تھے۔1953 کو خیبر پختونخوا (اس وقت صوبہ سرحد) کے علاقے کوزہ بانڈہ بٹگرام میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1986ء میں اسلام آباد میں روایتی مدارس سے ہٹ کر ایسا ادارہ قائم کیا جہاں بیک وقت دینی مدرسہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ چھٹی سے گریجویشن تک سرکاری اسکولز و کالج میں پڑھایا جانے والا نصاب کی تعلیم بھی دی جاتی تھی۔ اس ادارے کے قائم ہونے سے لے کر 2021ء میں اپنی موت تک اس کے ادارے کے پہلے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ دارالعلوم کراچی اور جامعہ فاروقیہ سے فارغ التحصیل تھے۔ وہ مولانا سلیم اللہ خان اور مفتی نظام الدین شامزئی کے شاگرد تھے۔[1][2]
فیض الرحمن عثمانی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ وفات | 24 اگست 2021ء |
شہریت | پاکستان |
مناصب | |
صدر نشین (1 ) | |
برسر عہدہ 1986 – 2021 |
|
در | ادارہ علوم اسلامی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | دارالعلوم کراچی جامعہ فاروقیہ |
پیشہ | عالم |
درستی - ترمیم |
وہ 2009ء میں منتخب ہونے کے بعد 2 سال تک پاکستان میں ورلڈ اسلامک فورم کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔[3]
24 اگست 2021ء کو عثمانی شدید علالت کے بعد نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔[4][5]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ مولانا عبد القدوس محمدی (24 اگست، 2021)۔ "مولانا فیض الرحمن عثمانی کون تھے؟"
- ↑ "ادارہ علوم اسلامیہ، بھارہ کہو، اسلام آباد | ابوعمار زاہد الراشدی"۔ zahidrashdi.org
- ↑ "پاکستان میں ورلڈ اسلامک فورم کے حلقہ کا قیام - ادارہ"۔ alsharia.org
- ↑ "ممتاز عالم دین شیخُ الحدیث فیض الرحمان عثمانی وفات پاگئے"۔ jang.com.pk
- ↑ "وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا مولانا فیض الرحمن عثمانی کے انتقال پر اظہار تعزیت | alert.com.pk"۔ 24 اگست، 2021۔ 13 نومبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2022