فینکس پارک
فینکس پارک (انگریزی: Phoenix Park) جمہوریہ آئرلینڈ کا ایک میدان تفریح جو ڈبلن میں واقع ہے۔[1] فینکس پارک شہر کے مرکز کے تقریباً 3 کلومیٹر (2 میل) مغرب میں، دریائے لفی کے شمال میں واقع ہے۔ اس کا احاطہ 16 کلومیٹر (10 میل) قدیم دیوار ہے جبکہ اس کا رقبہ 707 ہیکٹر (1،750 ایکڑ) سے زائد ہے۔ یہ یورپ کے سب سے بڑے دیوار بند شہری پارکوں میں سے ایک ہے۔ [2] اس میں بڑے گھاس کے میدان اور درختوں کی قطاروں کی راہیں بھی شامل ہیں اور سترہویں صدی کے بعد سے یہاں زرد ہرن بھی رکھے گءے ہیں۔ صدر آئرلینڈ کی رہائش گاہ آراس ان اوختارین 1751ء میں اسی پارک میں تعمیر کی گئی۔ [3] اس پارک میں ڈبلن چڑیا گھر، ایش ٹاؤن قلعہ اور ریاستہائے متحدہ امریکا کے سفیر کی سرکاری رہائش گاہ بھی موجود ہے۔ کبھی کبھار پارک میں موسیقی کانسرٹ بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔
Phoenix Monument | |
قسم | Municipal |
---|---|
محل وقوع | ڈبلن, Ireland |
متناسقات | 53°21′36″N 6°19′30″W / 53.36000°N 6.32500°W |
رقبہ | 707 ہیکٹر (1,750 acre؛ 7.07 کلومیٹر2؛ 2.73 مربع میل) |
حیثیت | Open all year |
ویب سائٹ | phoenixpark |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Phoenix Park"
- ↑ It is larger than all of London’s city parks put together, and more than twice the area of New York’s Central Park. "The Phoenix Park Visitor Guide" (PDF)۔ Office of Public Works۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2018
- ↑ "Outline History of Áras an Uachtaráin"۔ Áras an Uachtaráin۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جنوری 2013
|
|