فیڈریشن برائے بین الاقوامی پولو

فیڈریشن برائے بین الاقوامی پولو (انگریزی: Federation of International Polo) ‏ کا قیام 1983ء میں بیورلی ہلز، ریاستہائے متحدہ امریکا میں ہوا۔ یہ فیڈریشن دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں موجود پولو اسوسی ایشز کی نمائندگی کرتی ہے۔ پولو کی پہلی عالمی چیمپئن شپ بیونس آئرس میں سنہ 1987ء میں کھیلی گئی۔ 1996ء اٹلانٹا اولمپک کھیل کے موقع پر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی جنرل اسمبلی نے پولو کھیل کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے منظور شدہ کھیل کا درجہ دے دیا، نیز فیڈریشن برائے بین الاقوامی پولو کو اس کھیل کی عالمی انتظامی کمیٹی تسلیم کر لیا گیا۔ دو سال بعد اس فیصلہ کی تصدیق ہو گئی۔

عالمی ٹورنامنٹس کے انعقاد کے ساتھ ساتھ یہ فیڈریشن بچوں کے لیے بھی عالمی ٹورنامنٹس منعقد کرتی ہے، کوچنگ سیمیناروں کا انتظام اور ہر سطح اور عمر کے لوگوں کو اس کھیل میں شریک ہونے پر آمادہ کیا جاتا ہے۔ نیز یہ فیڈریشن اسوسی ایشن ارجنٹائن د پولو،[1] برطانیہ و آئرلینڈ کی ہرلنگم پولو اسوسی ایشن[2] اور یونائٹڈ اسٹیٹس اسوسی ایشن[3] اور کے ساتھ مل کر اس کھیل کے بین الاقوامی قوانین کو بھی متعارف کراتی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Inicio | Asociación Argentina de POLO
  2. HPA - Hurlingham Polo Association | The governing body for Polo
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 2006-10-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-09-23

بیرونی روابط

ترمیم
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔