قاری حاجی محمد
ابو سعید قاری حاجی محمد 1944 میں پنجاب کے ضلع لیہ کے گاؤں لدھانہ میں پیدا ہوئے.آنکھوں سے نابینا قاری صاحب نے علوم قرآن کی بے پناہ خدمات سر انجام دیں. ان کا شمار پاکستان کے تجوید و قرآءت کے نامور قراء میں ہوتا ہے۔ انھوں نے تجوید و قرآءت قاری محمد شریف صاحب و قاری اظہار احمد تھانوی صاحب سے پڑھی. اس کے علاوہ ان کے قابل ذکر اساتذہ مولانا خلیل الرحمٰن حقانی، حضرت مولانا نظام احمد شاہ صاحب، حضرت مولانا صوفی محمد سرور، مولانا محمد عبیداللہ، مولانا عبد الرحمن صاحب، مولانا محمد موسیٰ خان صاحب، مولانا محمد مالک کاندھلوی صاحب ہیں حضرت قاری حاجی محمد صاحب کے شاگرد پاکستان و بیرون ملک خدمات قرآن مجید سر انجام دے رہے ہیں قاری حاجی محمد صاحب 30 اپریل 2020 کو وفات پا گئے تھے۔انھیں اپنے آبائی گاؤں لدھانہ میں دفن کیا گیا ہے