قاری زاہر قاسمی
قاری زاہر قاسمی 1922ء میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق دارالعلوم دیوبند کے مشہور عالم دین مولانا قاسم نانوتوی کے خانوادے سے تھا۔ انھیں 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب ریڈیو پاکستان لاہور سے تلاوت کلام پاک کا منفرد اعزاز حاصل تھا۔ قاری زاہر قاسمی کا پورا خانوادہ تلاوت کلام پاک کے حوالے سے معروف ہے اور ان کے بھائی قاری شاکر قاسمی اور فرزند قاری وحید ظفر قاسمی بھی پاکستان کے نامور قاریوں میں شمار ہوتے ہیں۔