قاسم الاخبار

ہندوستان کا ایک اردو اخبار

قاسم الاخبار 1861ء میں بنگلور سے نکلنے والا اردو زبان کا ایک سہ روزہ اخبار تھا جس کے مدیر مولوی منشی محمد قاسم غم تھے۔یہ بزم غم کے تحت نکلتا تھا اور یہ بڑے سائز کے آٹھ صفحات پر مشتمل تھا۔ یہ میسور کا پہلا اردو اخبار تھا۔ اس میں قومی مسائل پر مضامین لکھے جاتے تھے۔ اس کے اداریے بڑے با معنی اور پر مغز ہوتے تھے۔ اس میں دوسرے معاصر اخبارات و رسائل سے منتخب تحریریں بھی نقل کی جاتیں تھیں۔[1]

قاسم الاخبار
قسمسہ روزہ
بانیمنشی محمد قاسم غم
ناشربزم غم
مدیرمنشی محمد قاسم غم
آغاز1861ء
زباناردو
صدر دفتربنگلور، برطانوی ہندوستان

حوالہ جات

ترمیم
  1. محمد افتخار کھوکھر، صحافت کی تاریخ، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1995ء، ص 56