قاضی عنایت جلیل عنبر کا شمار کھوار زبان کے ممتاز شعرا، ادیبوں اور خیبرپختونخوا کے مایہ ناز براڈکاسٹرز ہوتا ہے۔

قاضی عنایت جلیل عنبر
پیدائش (1969-04-05) 5 اپریل 1969 (عمر 55 برس)
واشیچ، تحصیل مستوج،تورکھو، ضلع چترال،  پاکستان
قلمی نامقاضی عنایت
پیشہبراڈکاسٹر، لکھاری، ادیب
قومیت پاکستانی
نسلچترالی
شہریت پاکستان
تعلیمایم اے پولیٹیکل سائنس
مادر علمیجامعہ پشاور
اصنافکھوار شاعری
موضوعمطالعہء پاکستان
نمایاں کامریڈیو پاکستان میں کھوار پروگرام کی میزبانی کا اعزاز،کھوار مقالہ جات
کھوار ڈاکومینٹری (ریڈیو پاکستان)
اہم اعزازاتپی بی سی ریجنل اکسلنسی ایوارڈ 1998۔پشاور، انٹر نیشنل ایوارڈ برائے کسٹمر سٹسفکشن 2002.جرمنی، گندہارا ہندکو بورڈ ایوارڈ 2013۔ پشاور، سر ناصرالملک ایوارڈ 2004۔ چترال) ادبی خدمات، بیسٹ اچیور اوارڈ 2005۔ دہلی انڈیا
ویب سائٹ
ویب گاہ

ابتدائی حالات

ترمیم

قاضی عنایت جلیل عنبر کی پیدائش5 اپریل 1969 کو واشیچ، تورکھو، ضلع چترال میں ہوئی۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں سے حاصل کی اور ایم-اے (پولیٹیکل سائنس) کی ڈگری پشاور یونیورسٹی سے حاصل کی۔

بانی

ترمیم

قاضی عنایت جلیل انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور(ادبی تنطیم) کے بانی، سابق صدر (1999-2012)اور موجودہ سرپرست اعلیٰ ہیں۔ اس کے علاوہ وفا ویلفیر سوسایٹی واشچ (WWSW ،فلاحی تنظیم) کے بھی بانی اور سرپرستِ اعلی ہیں۔

صحافتی خدمات

ترمیم
  1. ریزیڈنٹ ایڈیٹر: بزمِ کھوار دروش چترال
  2. ریزیڈنٹ ایڈیٹر: ہمکلام اخبار دروش چترال
  3. ریزیڈنٹ ایڈیٹر: ماہنامہ شندور کراچی
  4. چیف ایڈیٹر: گُرزین پشاور
  5. کالم نگار: چترال ٹایمز اور شندور

ہلال احمر

ترمیم
  1. فی الحال قاضی عنایت جلیل ہلال احمر پاکستان میں بطور پراجیکٹ آفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

تحقیقیی مقالات

ترمیم

آپ کھوار زبان میں بیس سے زائد تحقیقی مقالے لکھ چکے ہیں جن کو ادبی حلقوں میں کافی پزیرائی ملی۔ یہ مقالہ جات چترالی تہذیب و تمدن، معاشرت، تاریخ،کھوار زبان کی دوسری زبانوں سے روابط، موسیقی اور کھیل تماشوں پر مشتمل ہیں۔ یہ مقالہ جات ریڈئو پاکستان سے گُرزین کے نام سے 2 سال تک نشر ہوتے رہے اور ان کو خوب پزیرائی ملی۔

ریڈیو پاکستان

ترمیم

قاضی عنایت جلیل نے ریڈیو پاکستان پشاور کے کھوار پروگرام میں بطور میزبان 1988 سے اپنے کیئریر کی ابتدا کی اور ابھی تک ریڈیو پاکستان پشاور اورپختونخوا ریڈیو ایف ایم 92.2 سے بطور سینئر میزبان منسلک ہیں اور سامعین میں انتہائی مقبول ہیں۔

ٹیلی ویژن

ترمیم

ٹی وی ہوسٹنگ : خیبر نیوزٹیلی ویژن سے 2011 تا 2012 تک وابستہ رہے اور کئی مقبول پروگرام کی مسودہ نویسی کے ساتھ ساتھ میزبانی بھی کرتے رہے۔

ایوارڈزو اعزازات

ترمیم
  1. نامزدگی برائے پی بی سی ریجنل اکسلنسی ایوارڈ 1998۔ پشاور
  2. انٹر نیشنل ایوارڈ برائے کسٹمر سٹسفکشن 2002.جرمنی
  3. سر ناصرالملک ایوارڈ 2004۔ چترال (ادبی خدمات)
  4. بیسٹ اچیور اوارڈ 2005۔ دھلی انڈیا
  5. گندہارا ہندکو بورڈ ایوارڈ 2013۔ پشاور
  6. تعریفی سند: چترال پولیس 1987،برائے آپریشن روسی ہیلی کاپٹرز، (یہ ھیلی کاپٹرز زیوار گول چترال میں غلطی سے اتر گئے تھے)
  7. تعریفی سند: ہلال احمر پاکستان : رضاکارانہ خدمات آرمی پبلک اسکول رسکیو اپریشن 2014

تخلیقات

ترمیم
  1. Pictorial History and Civilization of Chitral۔ زیر طبع
  2. شعری مجموعہ۔ زیر طبع