قاضی محمد حسین جونپوری

قاضی محمد حسین جونپوریفتاویٰ عالمگیری کی مجلس مؤلفین کے حصہ دار اور ایک ربع کی تالیف کے ذمہ دار تھے
شاہجہاں کے زمانے میں جونپور کے قاضی تھے اورنگزیب کے ابتدائی زمانے میں الہٰ آباد کے کے قاضی مقرر ہوئے علم و فضل راست بازی اور دیانت داری میں مشہور تھے 1075ھ میں الہٰ آباد سے دہلی بلائے گئے اور شاہی لشکر کے محتسب مقرر ہوئے منہیات شرعی اورآلات لہو و لعب کے سخت خلاف تھے ان کی وجہ سے احکام دین کی خوب ترویج ہوئی 1081ھ میں وفات پائی اور دہلی میں مدفون ہوئے۔۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد 15 صفحہ 148 دانش گاہ پنجاب لاہور