قانون عدم یہودیت 1253ء میں انگلینڈ کے ہنری سوم کی طرف سے جاری کردہ ایک قانون تھا [1] قرون وسطیٰ کے انگلینڈ میں سام مخالف جذبات کے جواب میں، اس نے یہودیوں کو الگ کرنے کی کوشش کی، جس میں یہودی بلا پہننا بھی شامل ہے۔ [2] یہ غیر یقینی ہے کہ اس قانون کو کس حد تک نافذ کیا گیا تھا۔ [3]

دفعات

ترمیم

آئین کے تیرہ دفعات تھے۔ [1] ان میں درج ذیل شرائط موجود تھیں: [4]

  • دفعہ اول میں کہا گیا تھا کہ کوئی بھی یہودی صرف اس صورت میں انگلستان میں رہ سکتا ہے جب وہ "کسی طرح ہماری خدمت کرے"۔
  • دفعہ دوم میں کہا گیا کہ یہودی کنیسہ تعمیر نہیں کی جا سکتیں اور صرف وہی لوگ کھڑے رہ سکتی ہیں جو کنگ جان کے زمانے سے موجود ہیں۔
  • دفعہ سوم کا مطالبہ تھا کہ یہودی اپنی عبادت گاہوں میں اپنی آوازیں کم رکھیں، تاکہ عیسائی اس وقت سن نہ سکیں۔
  • دفعہ چہارم نے یہودیوں پر یہ خراج عائد کیا جو وہ اپنے مقامی عیسائی گرجا کو ادائیگی کریں گے۔
  • دفعہ پنجم میں یہودیوں کے لیے کام کرنے والی عیسائی آیاؤں اور نوکروں پر پابندی لگا دی اور تمام عیسائیوں کو یہودیوں کے ساتھ کھانے یا ان کے گھروں میں "ان کے ساتھ رہنے" پر پابندی لگا دی۔
  • دفعہ ششم میں یہودیوں پر عیسائی روزوں میں گوشت خریدنے اور کھانے پر پابندی عائد کردی گئی-
  • دفعہ ہفتم میں یہودیوں پر عیسائی عقیدے کی توہین یا عوامی سطح پر تنازع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی-
  • دفعہ ہشتم میں یہودی مردوں اور عیسائی عورتوں اور عیسائی مردوں اور یہودی عورتوں کے درمیان "خفیہ واقفیت" پر پابندی لگائی گئی-
  • دفعہ نہم میں حکم دیا گیا کہ "ہر یہودی اپنے بلا (شناختی نشان) کو اپنی چھاتی پر نمایاں طور پر باندھے گا"
  • دفعہ دھم'گزرنے' کے علاوہ، گرجا گھروں میں یہودیوں پر پابندی عائد کی گئی-
  • دفعہ یازدهم یہودیوں کو دوسرے یہود کے مذہب تبدیل کرنے میں رکاوٹ ڈالنے سے روکتا ہے۔
  • دفعہ دوازدهم کے تحت یہودیوں کو قائم یہودی علاقوں کے علاوہ کسی بھی قصبے میں رہنے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت تھی۔
  • دفعہ سیزدهم میں یہ طے کیا گیا تھا کہ "یہودیوں کے قضاء" جو ان دفعات کو نافذ کرنے والے تھے، ان کو مال منقولہ کی ضبطگی میں شدت و سختی کو اختیار کریں گے"۔

کتابیات

ترمیم
  • Robert C. Stacey (2003)۔ "The English Jews Under Henry III: Historical, Literary and Archaeological Perspectives"۔ $1 میں Patricia Skinner۔ Jews in Medieval Britain۔ Woodbridge, UK: The Boydell Press۔ صفحہ: 41–54۔ ISBN 9781843837336 
  • Joe Hillaby، Caroline Hillaby (2013)۔ The Palgrave Dictionary of Medieval Anglo-Jewish History۔ Basingstoke, UK: Palgrave Macmillan۔ ISBN 978-0-23027-816-5 

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب Hillaby 2013
  2. Stacey 2003
  3. Stacey 2003
  4. Hillaby 2013