قبرستان ٹکسالی دروازہ
قبرستان ٹکسالی دروازہ لاہور میں واقع ٹکسالی دروازہ کے علاقہ میں ایک قدیمی قبرستان ہے۔ یہ گورا قبرستان ٹکسالی دروازہ کے نام سے بھی مشہور ہے۔
محل وقوع
ترمیمیہ قبرستان ٹکسالی دروازہ کے بالمقابل اور شارع داتا دربار سے ملحق ہے۔ قبرستان کے جنوب مغرب میں موہنی روڈ، مشرق میں شارع داتا دربار اور شارع پیر مکی واقع ہیں۔
تاریخ
ترمیماِس قبرستان کا کوئی تاریخی ماخذ 1800ء سے قبل کا دستیاب نہیں ہو سکا جس سے اِس قبرستان کی قدامت کا کوئی اندازہ لگایا جاسکے۔ البتہ برٹش راج کے زمانہ میں یہاں انگریزوں کو دفن کیا جانے لگا جس کا اندراج 1800ء سے بعد کا موجود ہے۔ فی الحال گورا قبرستان، لاہور کے بعد یہ دوسرا بڑا قبرستان ہے جو مسیحی افراد کے متوفیان کے لیے جاری ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Cemetery Details"۔ 2015-09-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-09-17