قرابین چوڑے منہ والا آتشی اسلحہ جس میں بہت سی گولیاں بھر کر چھوڑتے ہیں۔ یہ تفنگ سے چھوٹی اور طپنچہ سے بڑی ہوتی ہے۔[1] قرابینوں کو "چھوٹی تفنگ" یا بڑا "تپانچہ" بھی کہا جا سکتا ہے۔

سنہ 1800ء کی ایک قاربین کی تصویر

چھوٹی اور ہلکی قرابین کو سنبھالنا اور استعمال کرنا آسان ہے اور عام طور پر گشت وغیرہ پر مامور فوجی دستے اسے استعمال کرتے ہیں۔ اسی طرح مخصوص فوجی آپریشنوں میں اور سوار فوجیوں کو بھی معیاری قرابین دی جاتی ہے۔ اس کی مختلف شکلیں ہیں جو معمولی فرق کے ساتھ ایک دوسرے سے الگ ہوتی ہیں۔ امریکی فوج کا M4 ایم4 قرابین نہایت معیاری سمجھا جاتا ہے۔

نگار خانہ

ترمیم
 
ایک امریکی فوجی قرابین کے ورژن ایم.4 (M4) سے نشانہ لگاتے ہوئے، یہ تصویر 2017ء کی ہے


 
1793ء کا ایک قرابین ورژن
 
1894ء کا ایک قرابین
 
قرابین کا ورژن ایم.1 (M1)
 
ایف این اور ایف اے ایل قرابین

حوالہ جات

ترمیم
  1. ہیو چھزم، مدیر (1911)۔ "Carbineانسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا (بزبان انگریزی) (11واں ایڈیشن)۔ کیمبرج یونیورسٹی پریس