تفنگ (rifle) کو خریشہ بھی کہا جا سکتا ہے جو اس انگریزی کا درست ترین متبادل ہے جبکہ تفنگ نام تو بس ایک فارسی متبادل ہے بندوق کا نا کہ rifle کا؛ لیکن چونکہ اردو میں بندوق ہی مستعمل ہے جبکہ عام نا ہونے کے باوجود تفنگ اردو لغات میں پایا جاتا ہے لہذا دائرۃ المعارف پر خریشہ کی بجائے تفنگ ہی کو اختیار کیا جا رہا ہے۔[1] قدیم فرانسیسی و جرمنی زبانوں میں rifler یا riffilon وغیرہ کے الفاظ چاک، خراش اور شکن جیسے معنوں میں استعمال ہوتے تھے اور ان ہی معنوں کی وجہ سے rifle کہلائی جانے والی بندوق کی نال (یعنی خابیہ یا barrel) کے اندرونی جانب، گولی کو ایک مستحکم راہ پر پھینکنے کی خاطر، جو چکر دار خراشیں یا چاک لگانے کا عمل کیا گیا اس کو rifling (یعنی خریشائی یا خریش آوری) کہا گیا اور اس قسم کی چاک دار خابیہ رکھنے والی بندوق یا تفنگ کو rifle کہا جانے لگا۔ اب چونکہ rifle کا درست متبادل خریشہ اختیار کرنے کی بجائے لغتی دستیاب متبادل تفنگ ہی لیا جا رہا ہے لہذا اسی مماثلت سے rifling یعنی خراش آوری کو تفنگاوری کہا جائے گا۔

ایک شکاری خریشہ (hunting rifle) کی تصویر جس میں دوربین کی مانند ایک آلہ بھی نصب کیا گیا ہے۔
ایک ایسی بندوق جس کی نالی (خابیہ) کے اندر کی جانب چکردار خراشیں بنائی گئی ہوں تفنگ (خریشہ) کہلاتی ہے اور اس خراش تراشی کے عمل کو تفنگ آوری یا خراشائی کہا جاتا ہے (بالائی تصویر)؛ جب یہ خراشیں کسی نالی میں ہوں تو اس بندوق کی گولی پر بھی ایسے نشانات (خراشیں) ڈالی جا سکتی ہیں جو نالی کی خراشوں پر درست بیٹھ جائیں اور یوں نالی سے گذرتے وقت گولی ان خراشوں پر چکر یا spin کھاتی ہوئی نکلے (زیریں تصویر)

حوالہ جات

ترمیم