ہارڈ ڈسک ڈرائیو
HDD سے مراد ہے ہارڈ ڈسک ڈرائیو (باردو: قرص کثیف یا مختصر ق ک)۔ کثیف اس لیے کہ اس پر ایک سخت دھاتی خول ہوتا ہے جو اسے ٹوٹ پھوٹ سے بچاتا ہے۔ قرص سے مراد وہ حصہ جہاں ہم معطیات (data) کو محفوظ کرتے ہیں۔ ڈرائیو سے مراد وہ آلہ سازی (machinery) جو اس پر معطیات لکھنے اور پڑھنے کا کام کرتی ہے۔
فلاپی یا قرص مکتنز (CD) ڈرائیو کے برعکس اس میں قرص اور ڈرائیو (معطیات کو لکھنے اور پڑھنے والا سرا) سب ایک ساتھ ہی ہوتے ہیں۔ مگر فلاپی اور قرص مکتنز کے برعکس اسے ایک شمارندہ سے دوسرے تک منتقل کرنا آسان نہیں ہوتا۔ لیکن اس کی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس کی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت جاننے سے پہلے چند بنیادی اصلاحات سمجھ لیں۔
- 1 نوالے سے مراد ایک ثنائی ہندسہ، جو صفر یا ایک ہو سکتا ہے
- 1 لکمے سے مراد 8 نوالے، جو کسی ایک حرف یا رقم کو ظاہر کریں
- 1 الفلکمہ یا KB سے مراد 1024 لکمے یا 1024 الفاظ
- 1 کبیرلکمہ یا MB سے مراد 1024 الفلکمے یا 1048576 الفاظ کا مجموعہ، یعنی 200 صفحات کی ایک کتاب ایک کبیر لکمے میں سما سکتی ہے
- 1 گیگا لکمہ GB سے مراد 1024 کبیرلکمے یا 1073741824 الفاظ کا مجموعہ۔ اس کی گنجائش اتنی ہوتی ہے کہ 200 صفحات کی ایک ہزار کتب مع تصاویر کے ایک گیگا لکمے میں سما سکتی ہیں
قرص کثیف کا مقابلہ عموماً ہم لوگ دو چیزوں سے کرتے ہیں۔
ایک تو اس کی صلاحیت اور دوسرا اس کی رفتار۔
صلاحیت تو سب جانتے ہیں کہ جتنی زیادہ ہوگی، اتنی بہتر ہوگی۔ یعنی 20 گیگا لکمے کی قرص کثیف 10 گیگا لکمے والی قرص کثیف سے بہتر ہوگی لیکن 40 گیگا لکمے والی قرص کثیف سے 20 گیگا لکمے والی کم تر ہوگی۔
رفتار سے مراد یہ ہے کہ قرص کثیف کے اندر موجود وہ دھاتی پلیٹیں جن پر ہم معطیات محفوظ کرتے ہیں، وہ کتنی رفتار سے گھومتی ہیں۔
آج کل عام اقراص کثیف تین مختلف رفتاروں میں ہوتی ہیں۔ 5600 آر پی ایم یعنی گردشیں فی دقیقہ، 6400 آر پی ایم اور 7200 آر پی ایم۔
اس کے علاوہ اس کا طریقہ کار بھی ایک اہم فرق ہوتا ہے۔ جیسا ساٹا، سیریل، اتاپی، سکزی وغیرہ۔
ایکسس ٹائم، لیٹنسی وغیرہ بھی اہم خوبیاں ہیں اور آج کل اکثر اقراص کثیف بہت معمولی فرق کے ساتھ آ رہی ہیں۔
لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دوں کہ Seagate مشارکت کی قرص کثیف بہت پائیدار سمجھی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ Maxtor کمپنی بھی کافی اچھی ہے۔ ویسے ایک عام استعمال کے لیے آج کل تمام مشاکرتات سے تقریباً ایک جیسی معیار کی اقراص کثیف آرہی ہیں۔