قرمزی مکاؤ سرخ میکاع یا سکارلٹ میکاع (Scarlet Macaw) ایک بڑ ا اور رنگین طوطا ہے۔ اس کے شاندار رنگ اور اس کی اپنے رہائشی علاقوں اور کھانے پینے کے علاقوں کے درمیان پروازیں اسے بہت دیکھا جانے والا پرندہ بنا دیتے ہیں۔

Macaw Scarlet.jpg

یہ میکسیکو سے برازیل اور بولیویا تک پایا جاتا ہے۔ یہ 32-36 انچ تک لمبا ہوتا ہے اور اوسط وزن ایک کلوگرام ہوتا ہے۔

سر اور آس پاس کے چھوٹے پر سرخ ،پھر پیلے، پھر سبز ہوتے ہیں۔ اڑنے والے پر نیلے اور انکی نچلی طرف سرخ اور دم سرخ ہوتی ہے۔

میکاع اونچی آوازیں نکالتے ہیں۔ میکاع پھل اور بیج کھاتے ہیں۔ درخت کے تنے کے اندر 2 سے 4 تک انڈے دیتے ہیں۔ جن میں سے 24-25 دنوں بعد بچے نکل آتے ہیں۔

ایوان تصویرترميم

  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔