قطر کرکٹ ایسوسی ایشن
قطر کرکٹ ایسوسی ایشن قطر میں کرکٹ کے کھیل کی سرکاری گورننگ باڈی ہے۔ اس کا موجودہ صدر دفتر دوحہ قطر میں واقع ہے۔ قطر کرکٹ ایسوسی ایشن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں قطر کی نمائندہ ہے اور ایک ایسوسی ایٹ ممبر ہے اور 2000ء سے اس ادارے کا رکن رہا ہے۔[1] یہ ایشین کرکٹ کونسل کا بھی رکن ہے۔ قطر نے حال ہی میں ملائیشیا میں منعقدہ انڈر 19 ایشیا کپ میں حصہ لیا۔ قطر کرکٹ ایسوسی ایشن 2019ء کے آخر تک ملک کی پہلی ٹی 10 لیگ کی میزبانی کرے گی۔ [2] سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی اس ٹورنامنٹ کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں جسے آئی سی سی نے منظور کیا ہے۔ [3]
قطر کرکٹ ایسوسی ایشن | |
---|---|
کھیل | کرکٹ |
اختیارات | قومی |
تاسیس | 2017 |
الحاق | بین الاقوامی کرکٹ کونسل |
علاقائی الحاق | ایشیائی کرکٹ کونسل |
صدر دفتر | دوحہ، قطر |
چیئرمین | اویس ملک |
چیئرپرسن | فیصل جاوید |
چیف ایگزیکٹو | کامران خان |
سیکرٹری | محمد رضلان |
محمد ہارون | |
کفیل | قطر ایئرویز |
باضابطہ ویب سائٹ | |
www | |
ہوم گراؤنڈ
ترمیمویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دوحہ میں واقع ٹیم کا ہوم گراؤنڈ ہے۔ یہ قطر کا پہلا کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔ جون 2013ء میں گراؤنڈ کو کرکٹ کے لیے کھول دیا گیا اور اس کے احاطے میں گرینڈ مال ہائپر مارکیٹ کا افتتاح کیا گیا۔ اسٹیڈیم میں 13,000 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ دسمبر 2013ء میں جنوری 2014ء میں قطر میں پہلی سہ رخی خواتین کی ایک روزہ اور ٹوئنٹی 20 چیمپئن شپ کی میزبانی کا اعلان کیا گیا۔ پاکستان جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کی خواتین کی بین الاقوامی ٹیموں نے 7 چیمپئن شپ میچوں میں حصہ لیا۔ یہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی طرف سے منظور کی جانے والی پہلی چیمپئن شپ تھی۔ 2015ء میں اسٹیڈیم کو پاکستان سپر لیگ کے میچوں کے پہلے ایڈیشن کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا تھا جو فروری 2016ء میں کھیلا گیا تھا۔ [4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Ireland and Afghanistan ICC newest full members amid wide-ranging governance reform"۔ International Cricket Council۔ 22 جون 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-09-01
- ↑ "QCA set to launch T10 League; gets ICC clearance"۔ The Peninsula۔ 28 جولائی 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-07-28
- ↑ "Shahid Afridi announced as brand ambassador for T10 Cricket League of Qatar"۔ 28 جولائی 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-07-28
- ↑ "PSL venue"۔ 2016-03-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-09-15