قلعہ روم ایلی حصار

(قلعہ روملی حصار سے رجوع مکرر)

قلعہ روم ایلی حصار آبنائے باسفورس کے کنارے ترکی کے شہر استنبول میں واقع ہے۔ اس قلعہ کو خلافت عثمانیہ کے سلطان محمد ثانی المعروف سلطان محمد فاتح نے 1451ء اور 1453ء میں قسطنطنیہ کی فتح سے پہلے تعمیر کروایا۔

قلعہ روم ایلی حصار

تعمیر

ترمیم

روم ایلی حصار آبنائے باسفورس پر سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور 1453ء میں قسطنطنیہ کے محاصرے کے دوران بیرونی امداد کو روکنے کے لیے سلطان محمد فاتح نے تعمیر کروایا۔ اس عالیشان قلعہ کی تعمیر صرف چار ماہ میں مکمل کی گئی جو اس وقت کے لحاظ سے ایک ناممکن تھا۔

 
روم ایلی حصار
 
پس منظر میں پل سلطان محمد فاتح کے ساتھ قلعہ روم ایلی حصار کا ایک منظر