قلعہ لخٹنشٹائن (انگریزی زبان میں: Liechtenstein Castle) ایک قلعہ ہے جو زیریں آسٹریا کے ضلع موڈلنگ کے ٹاؤن ماریا اینزرڈوف کے قریب بنا ہوا ہے۔ یہ قلعہ جنگلات ویانا کے کونے میں موجود ہے۔ اس قلعے کو بارھویں صدی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ قلعہ عثمانیوں کے ہاتھوں سے 1529ء اور 1683ء میں تباہ ہوا اور 1884ء تک تباہ شدہ رہا، جب تک اسے دوبارہ تعمیر نہ کر لیا گیا۔

قلعہ لخٹنشٹائن آسٹریا میں

لخٹنشٹائن (Liechtenstein) کا اردو میں مطلب ہے چمکتا ہوا پتھر۔ لیکن اس کو یہ نام لخٹنشٹائن خاندان کی بنا پر ملا ہے، جس نے اسی نام کے ساتھ اس ملک پر حکومت کی تھی۔ اس خاندان نے اس قلعے میں 1140ء سے لے کر تیرھویں صدی کے آخر تک رہائش اختیار کی اور پھر 1807ء سے لے کر یہ انہی کے پاس ہے۔

آج کی تاریخ میں یہ قلعہ، زیادہ طور پر نسٹرو تھیٹر میلا کی بنا پر جانا جاتا ہے جو سالہال گرمیوں کے مہینے میں ہوتا ہے۔

بیرونی روابط

ترمیم