قلعہ مرید کوٹ
قلعہ مرید کوٹ اختیار خان کے دوسرے بیٹے حاجی خان نے 1777ء میں ایک قلعہ مرید والا یا کوٹ مرید کے مقام پر تعمیر کرایا تھا۔ یہ قلعہ بھی قلعہ دراوڑ سے چولستان میں بہ سمت جنوب مغرب 43 میل کے فاصلے پر آباد تھا۔ یہ قلعہ تمام تر کچی مٹی کا بنا ہوا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ قلعہ زیادہ عرصہ آباد نہ رہ سکا اور 1805ء میں دریائے ہاکڑہ میں سیلاب آیا تو سیلاب میں گر گیا اور جلد ہی بالکل نابود ہو گیا۔ یہاں پر اب سوائے مٹی کے ڈھیریوں کے کچھ نظر نہیں آتا۔ ۔[1]
قسم | قلعہ |
---|---|
متناسقات | 28°23′12″N 70°45′53″E / 28.386689°N 70.764715°E |
تعمیر | آٹھارویں صدی عیسوی |
حوالہ جات
ترمیم