قلعہ نخل
قلعہ نخل (انگریزی: An-Nekhel Fortress) بلدیہ نخل، جزیرہ نما سینا، مصر میں ایک قلعہ ہے۔ یہ جزیرہ نما کے عین مطابق مرکز میں ایک تزویراتی مقام رکھتا ہے۔ اس مقام پر کھدائی سے قدیم مصر سے متعلق کئی انکشافات ہوئے ہیں۔ تاریخی طور مسلمان حج اور عمرہ کو جاتے ہوئے یہاں قیام کرتے تھے۔
