قمری ہجری تقویم، دنیا میں رائج قمری تقاویم میں سے ایک ہے جو تمام مسلم ممالک میں رائج ہے اور چند ممالک کی سرکاری تقویم بھی ہے۔

مسلمان ہجری تقویم (قمری ہجری اور شمسی ہجری دونوں) کی بنیاد محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مکہ سے مدینہ ہجرت کے واقعہ کو بناتے ہیں۔ جو ستمبر 622ء (ربیع‌ الاول سال 13 نبوی) کا واقعہ ہے۔

حالانکہ یہ واقعہ 13 ستمبر 622 ء عیسوی بروز پیر بمطابق (اول ربیع‌الاول سال اول قمری ہجری) کا ہے لیکن قمری ہجری تقویم کا آغاز شمار کیا گیا۔ اور اس واقعہ والے قمری سال کو قمری ہجری کا پہلا سال قرار دیا گیا۔

قمری ہجری تقویم کا آغاز بروز 19 جولائی 622 ء عیسوی قدیم (بمطابق 29 شعبان سال اول قبل از ہجرت) سے ہے جو ہجرت کے واقعہ سے دو ماہ قبل ہے۔

شمسی ہجری تقویم جس کو بعض لوگ اختصار سے ہجری شمسی تقویم بھی کہتے ہیں کے آغاز کی بنیاد بھی یہی واقعہ ہے۔