شمسی ہجری تقویم، دنیا میں رائج شمسی تقاویم میں سے ایک ہے جو چند مسلم ممالک میں رائج ہے اور ان میں سے چند ممالک کی سرکاری تقویم بھی ہے۔

مسلمان ہجری تقویم (قمری ہجری اور شمسی ہجری دونوں) کی بنیاد حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مکہ سے

مدینہ ہجرت کے واقعہ کو بناتے ہیں۔ جو ستمبر 62 2 ء (ربیع‌الاول سال 13 نبوی) کا واقعہ ہے۔

حالانکہ یہ واقعہ 13 ستمبر 622 ء عیسوی بروز پیر بمطابق (اول ربیع الاول سال اول قمری ہجری و 24 شہریور سال اول شمسی ہجری) کا ہے لیکن کئی سال بعد دوسرے خلیفہ عمر بن خطاب کے دور میں حضرت علی بن ابی طالب کی تجویز پر، اس واقعہ کو بنیاد بنا کرشمسی ہجری تقویم کا آغاز شمار کیا گیا۔ اور اس واقعہ والے شمسی سال کو شمسی ہجری کا پہلا سال قرار دیا گیا۔

شمسی ہجری تقویم کا آغاز بروز جمعہ 19 مارچ 622 ء عیسوی قدیم (بمطابق 29 شعبان سال اول قبل از ہجرت) سے ہے جو ہجرت کے واقعہ سے چھ ماہ 24 دن قبل ہے۔

قمری ہجری تقویم جس کو بعض لوگ اختصار سے ہجری تقویم بھی کہتے ہیں کے آغاز کی بنیاد بھی یہی واقعہ ہے۔

شمسی ہجری سال کے پہلے 6 مہینے لگاتار 31 دنوں کے ہوتے ہیں اور اس کے بعد 5 مہینے 30 دنوں کے ہوتے ہیں۔ بارھواں اور آخری مہینہ 29 دنوں کا ہوتا ہے مگر لیپ سال لیپ کا سال یا لوند کے سال میں یہ مہینہ 30 دنوں کا ہوتا

اسلامی ممالک میں رواج ترمیم

بہت سے اسلامی ممالک اس شمسی تقویم کو (جس کی بنیاد ایک اسلامی واقعہ ہے) غیر مسلم عیسوی تقویم پر ترجیح دیتے ہیں۔ جیسے افغانستان جس میں شمسی ہجری تقویم سرکاری تقویم ہے۔ برصغیر نیز کافی مسلم ممالک میں ابھی تک غیر مسلم عیسوی یا دیگر کسی شمسی تقویم سے کام چلایا جاتا ہے۔ جیسے پاکستان میں شمسی تقویم وہی عیسوی تقویم ہی سرکاری تقویم ہے۔

نیز چند ممالک نے اپنی پرانی شمسی تقویم ترک کر کے اس اسلامی شمسی تقویم کو اپنا لیا اور اپنی سابقہ شمسی تقویم کو اس ہجری شمسی تقویم میں ڈھال دیا۔

ایرانی تقویم جو ہزاروں سالوں سے چل رہی تھی، کو بھی ایرانی مسلمانوں نے اس شمسی ہجری تقویم میں بدل دیا۔ مگر کافی ایرانی غیر مسلم اورقوم پرست لوگ ابھی تک وہی پرانی شمسی تقویم استعمال کرتے ہیں۔

ایرانی اسلامی شمسی تقویم میں سال کا آغاز اول فروردین سے ہوتا ہے۔ جس کو نوروز بھی کہا جاتا ہے۔ جو عام طور پر 21 مارچ کے مطابق ہے۔ اور وہ اپنی اس جدید تقویم کو ہجری شمسی کے نام سے پکارتے ہیں۔

مہینے ترمیم

چند زبانوں میں شمسی ہجری تقویم میں استعمال ہونے والے مہینوں کے نام درج ذیل ہے۔

ترتیب دنوں کی تعداد فارسی کردی دری افغانی پشتو
IPA مقامی رسم الخط Romanized مقامی رسم الخط انگریزی Romanized مقامی رسم الخط IPA مقامی رسم الخط
1 31 farvardin فروردین Xakelêwe خاكہ ليوہ Aries hamal حمل wraj وری
2 31 ordibeheʃt اردی بہشت Golan گولا ن Taurus sawr ثور ʁwajaj غویی
3 31 xordɒd خرداد Jozerdan جوزہ ردان Gemini dʒawzɒ: جوزا ʁbargolaj غبرګولی
4 31 tir تیر Poshper پووش پہ ر Cancer saratɒ:n سرطان tʃungaʂ چنګاښ
5 31 mordɒd مرداد Gelawêj گلاويژ Leo asad اسد zmaraj زمری
6 31 ʃahrivar شہریور Xermanan خہ رمانان Virgo sʊnbʊla سنبلہ wagaj وږی
7 30 mehr مہر Rezber رہ زہ بہ ر Libra mi:zɒ:n میزان təla تلہ
8 30 ɒbɒn آبان Gelarêzan گہ لا ريژان Scorpio aqrab عقرب laɻam لړم
9 30 ɒzar آذر Sermawez سہ ر ما وہ ز Sagittarius qaws قوس lindəj لیندۍ
10 30 dej دے Befranbar بہ فرانبار Capricorn dʒadi: جدی marʁumaj مرغومی
11 30 bahman بہمن Rêbendan ريبہ ندان Aquarius dalw دلو salwɑʁə سلواغہ
12 29/30 esfand اسفند Resheme رہ شہ مہ Pisces hu:t حوت kab کب

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم