قومی ادارہ برائے بحریات، کراچی

قومی ادارہ برائے بحریات مسان روڈ، کیماڑی ، کراچی میں وقع ہے۔ قومی ادارہ برائے بحریات یعنی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشنوگرافی کا قیام 1981ء میں عمل میں آیا۔ یہ ادارہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت ہے۔ قومی ادارہ برائے بحریات کے تین ذیلی مراکز گوادر، سونمیانی اور گھوڑاباری میں بھی ہیں۔ اس ادارہ کا اہم کام پاکستان کی تقریبا 990 کلومیٹر پر محیط سمندر کی حدود میں سمندری حیات اور اس کے ماحولیاتی نظام کا مطالعہ کرنا ہے۔