قیصر بارہوی (1928 - 1996) کا شمار پاکستان کے ممتاز مرثیہ نگاروں میں ہوتا ہے۔

قیصر بارہوی
پیدائش16 جنوری 1928(1928-01-16)ء
بارہہ، برطانوی ہندوستان
وفات26 دسمبر 1992(1992-12-26)ء
کراچی، پاکستان
قلمی نامقیصر بارہوی
پیشہسرکاری ملازمت ، شاعر
زباناردو
شہریتپاکستان کا پرچمپاکستانی
اصنافمرثیہ گوئ
نمایاں کامشبابِ فطرت

موج شہر

بارگاہ ( قصائد کا مجموعہ )

امتزاج ( غزلوں کا دیوان )

حالات زندگی ترمیم

نام سید قیصر عباس زیدی المعروف قیصر بارہوی 16 جنوری 1928 کو بارہہ کی ایک بستی کیتھوڑا میں پیدا ہوئے۔ والد سید وزارت حسین زیدی کے زیرِ تربیت ابتدای تعلیم پائی۔ گیارہ برس کی عمر میں لکھنؤ آئے اور 1950ء تک وہاں مقیم رہ کر مغربی تعلیم کے ساتھ علومِ مشرقی کی تحصیل بھی کی۔ علم عروض کو بھی سیکھا۔ 1938ء میں شاعری کی ابتدا کی۔ شاعری میں نجم آفندی سے متاثر تھے ۔[1] اور انیس کے بھی معتقد تھے۔1950ء میں وہ 22 برس کہ عمر میں جب پاکستان آئے تو ادارہِ ترقیاتِ تھل میں انھوں نے گورنمنٹ کی ملازمت اختیار کی۔ ملازمت کے سلسلے میں وہ پنجاب کے مختلف شہروں میں رہے۔ پنجاب کے مختلف حصوں میں رہے تاہم 1969ء میں ادارہ ترقیاتِ تھل ختم ہو جانے کے بعد انھیں ریونیو بورڈ کی تھل برانچ میں ملازمت مل گئی لہذا مستقل طور پر لاہور میں سکونت اختیار کی ۔

شعرو شاعری ترمیم

قیصر بارہوی نے لکھنؤ کے زمانے سے ہی غزل، سلام، قصیدے اور رباعیات کہیں۔ البتہ اس قادرا لکلام شاعر نے 1952ء میں پہلا مرثیہ کہا۔ ابتدائی سات مرثیوں کا مجموعہ شبابِ فطرت شائع ہوا۔ اور جلد ہی اس زود گو شاعر نے مرثیہ گوئ کے حوالے سے ملک گیر شہرت پا لی۔ جناب قیصر بارہوی نے نہ صرف مرثیہ خوانی اور اس کی ترویج میں کا رہائے نمایاں انجام دیے بلکہ انھوں نے مرثیہ میں ایک ایسا لحن اختیار کیا جو ان کی شخصیت کے ساتھ ہی مخصوص ہو کر رہ گیا۔ ۔

نمونہِ کلام ترمیم

مرثیہ کا بند

جب کربلا کی سمت بڑھا حق کا رہنما کچھ آگیا خیال جو ماں کے مزار کا
آیا سوۓ بقیع وہ ، زہراؑ کا لاڈلا رخسار رکھ کے صدرِ لحد پر یہ دی صدا
چھٹتا ہے اب مدینہ میرے دل کو تھام لو
اماں غریب بیٹے کا آخر سلام لو

مرثیہ کا بند

پھر خیمہ نگاہ سے تازہ دھُواں اُٹھا پھر کاروانِ فکر سے شور فغاں اُٹھا
دل کی زمیں سے درد کا اِک آسماں اُٹھا پھر ہر نفس کیساتھ غمِ بیکراں اُٹھا
ہیں گرم آنسوؤں میں سمندر ملال کے
پانی پہ چل رہے ہیں سفینے خیال کے

کتب ترمیم

جناب قیصر بارہوی نے تقریباً 85 /86 مرثیے کہے ۔[2]جو مختلف مجموعوں میں بھی شائع ہوئے ۔

  1. شبابِ فطرت( سات مرثیئے )سب سے پہلا مجموعہ
  2. موج شہر
  3. عظیم مرثیے ( 12 مرثیئے ) 1978
  4. منتخب مرثیئے
  5. منفرد مرثیئے
  6. معتبر مرثیئے
  7. بارگاہ ( قصائد کا مجموعہ )
  8. امتزاج ( غزلوں کا دیوان )

تنقید و آرا ترمیم

ممتاز مرثیہ گو ڈاکٹر مسعود رضا خاکی نے قیصر بارہوی کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا۔

قیصر بارہوی کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ وہ اردو مرثیئے کی ان حدود کا احترام کرتے ہیں جو انیس و دبیر نے قائم کی ہیں۔

تاہم عاشور کاظمی کے نزدیک ان کی شاعری میں جدت بہر طور قائم رہی، وہ کہتے ہیں۔

انیس و دبیر کی قائم کردہ حدود میں رہ کر بھی منفرد لب و لہجہ میں انھوں نے جدید مرثیہ کے فن اور مقصد دونوں کو نہایت سلیقہ مندی اور ذہانت سے برتا ہے ۔

جدید مرثیہ مصائبِ سید الشہدا کے بیان میں بہت پیچھے ہے ۔ لیکن قیصر بارہوی مصائب اور فضائل دونوں میں ایک متوازن رشتہ قائم رکھتے ہیں ۔

وفات ترمیم

جناب قیصر بارہوی نے 26 دسمبر 1996ء میں کراچی میں وفات پائی ۔[3]

حوالہ جات ترمیم

  1. https://rekhta.org/ebooks/urdu-marsiya-pakistan-mein-zameer-akhtar-naqvi-ebooks اردو مرثیہ پاکستان میں، ضمیر اختر نقوی
  2. https://rekhta.org/ebooks/urdu-marsiye-ka-safar-aur-bisvin-sadi-ke-urdu-marsiya-nigar-sayyad-ashoor-kazmi-ebooks اردو مرثیہ کا سفر، صفحہ 600، سید عاشور کاظمی
  3. Bio-bibliography.com - Authors