صحرا کا شیر (انگریزی: Lion of the Desert) ایک فلم ہے۔ جو ہالی وڈ فلم پروڈیوسر۔’ہیلووین فلمز‘ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر مصطفیٰ العقاد (جن کا تعلق پہلے شام سے تھا) نے بنائی۔ اس فلم کے لیے سرمایہ لیبیا کی معمر القذافی کی حکومت نے مہیا کیا تھا۔ فلم کی کہانی لیبیا کے مجاہدِ حریت عمر مختار کی ان کوششوں کے اردگرد گھومتی ہے جو لیبیا کو اطالیہ کے غاصبانہ قبضے سے آزاد کرانے کے لیے تھیں۔ یہ فلم چونکہ اس سلوک کو بھی دکھاتی ہے جو اطالوی افواج نے لیبیاء میں روا رکھا تھا اور اس ظلم و ستم پر روشنی ڈالتی ہے جو معصوم شہریوں پر اطالوی فوج نے روا رکھا تھا اس لیے اس فلم پر 1982ء میں اطالیہ (اٹلی) میں پابندی لگا دی گئی۔ مگر 11 جون 2009ء کو اطالیہ کے ایک چینل نے حکومت کی ہدایت پر اس فلم کو نشر کیا جب معمر القذافی اطالیہ کے دورے پر تھے۔

صحرا کا شیر
Lion of the Desert film.jpg
Lion of the Desert DVD cover
صحرا کا شیر
Lion of the Desert
ہدایت کارمصطفیٰ العقاد
پروڈیوسرمصطفیٰ العقاد
تحریرH.A.L. Craig
ستارےانتھونی کوئن
Oliver Reed
Rod Steiger
Raf Vallone
موسیقیMaurice Jarre
تقسیم کارAnchor Bay Entertainment
تاریخ اجراء
  • 17 اپریل 1981ء (1981ء-04-17)
دورانیہ
206 منٹ
زبانانگریزی
بجٹUS$35 ملین[حوالہ درکار]

مزید دیکھیےترميم

حوالہ جاتترميم