لائن ایئر فلائٹ 610
لائن ایئر فلائٹ 610 ایک مسافر بردار طیارہ تھا، جسے انڈونیشیائی ایئر لائن کمپنی لائن ایئر آپریٹ کرتی تھی۔ یہ طیارہ عموماً سوکارنو-ہاتا بین الاقوامی ہوائی اڈا، جکارتا سے دیپتی امیر ہوائی اڈا، پانگکل پینانگ کی طرف اڑان بھرتا تھا۔ 29 اکتوبر، 2018ء کو طیارہ اڑان بھرنے کے 13 منٹ بعد تباہ ہو گیا۔[2][3] جہاز کا ملبہ بحیرہ جاوا سے ملا۔[4] سرکاری طور پر یہ بتایا گیا کہ تمام 189 مسافر اور عملہ اس حادثے میں مر چکے ہیں۔[5]
ستمبر 2018ء کی تصویر | |
ہوائی حادثہ | |
---|---|
تاریخ | 29 اکتوبر، 2018ءء |
خلاصہ | اڑان کے 13 منٹ بعد سمندر میں گر کر تباہ |
مقام | بحیرہ جاوا، انڈونیشیا 5°46′15″S 107°07′16″E / 5.77083°S 107.12111°E |
ہوائی جہاز | |
ہوائی جہاز قسم | بوئنگ 737 میکس 8 |
آپریٹر | لائن ایئر |
آئی اے ٹی اے پرواز نمبر. | JT610 |
آئی سی اے او پرواز نمبر. | LNI610 |
پرواز نمبر | LION INTER 610 |
اندراج | PK-LQP |
مقام پرواز | سوکارنو-ہاتا بین الاقوامی ہوائی اڈا جکارتا، انڈونیشیا |
منزل مقصود | دیپتی امیر ہوائی اڈا پانگکل پینانگ، انڈونیشیا |
مسافر | 181 |
عملہ | 8 |
اموات | 189 (اندازہً تمام)[1] |
محفوظ | 0 |
لائن ایئر فلائٹ 610 کے روٹ کا نقشہ |
طیارہ
ترمیماس میں شامل طیارہ بوئنگ 737 میکس 8 تھا، رجسٹریشن PK-LQP، جسے 13 اگست 2018ء کو لائن ایئر میں نئے طیارے کے طور پر شامل کیا تھا اور حادثے سے دو مہینے پہلے ہی انڈونیشیا پہنچا تھا۔[6] حادثے کے وقت، طیارہ تقریباً 800 گھنٹے اڑ چکا تھا۔[7] 2017ء میں سروس میں آنے کے بعد سے یہ 737 میکس طیارے کا پہلا حادثہ ہے۔[8] طیارہ میں 180 مسافر کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔
مسافر اور عملہ
ترمیمسرکاری طور پر یہ اعلان کیا گیا کہ جہاز میں 189 لوگ سوار تھے؛ 181 مسافر (3 بچوں سمیت) اور ساتھ ہی ساتھ 2 پائلٹ اور عملے کے 6 لوگ شامل تھے۔[9]
عملہ
ترمیملائن ایئر کے مطابق اس فلائٹ کا کپتان ایک بھارتی ہے جس نے لائن ایئر کے لیے سات سال سے زائد عرصہ تک پرواز کی تھی اور تقریباً 6،000 گھنٹوں سے زائد وقت پرواز میں گزارنے کا تجربہ تھا،[10] ان کے ساتھی پائلٹ ایک انڈونیشیائی تھے جنہیں 5،000 گھنٹوں سے زائد وقت پرواز میں گزارنے کا تجربہ تھا۔[4][11]
مسافر
ترمیمرپورٹ کے مطابق کئی سرکاری ملازم، ریاست کے وزیر، علاقائی پارلیمنٹ رہنما، عوامی وکلا اور ججز سمیت کئی سرکاری اور کئی نجی تنظیموں کے افراد بھی اس جہاز میں سوار تھے۔[12][13][14][15][16][17][18] اس جہاز میں دو غیر ملکی افراد شریک تھے، جن میں ایک جہاز کا کپتان بھارتی شہری اور دوسرے اطالیہ کے سابق پیشہ ورانہ سائیکل سوار اینڈریا منفریڈی تھے۔[5]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ہاشم، فردوس (29 اکتوبر 2018)۔ "Lion Air 737 Max 8 crash confirmed, 189 dead"۔ فلائٹ گلوبل۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-29
- ↑ سوہارتونو، ہیری؛ راہدیانا، رائکا؛ روسمانا، یوگا (29 اکتوبر 2018)۔ "Lion Air Boeing Passenger Jet Has Crashed, Says Rescue Agency"۔ بلومبرگ نیوز۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-29
- ↑ پترا, آندری ڈی۔ (29 اکتوبر 2018). "Pesawat Lion Air JT-610 Rute Jakarta-Pangkal Pinang Hilang Kontak". کومپاس (انڈونیشیائی میں). Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2018-10-29.
- ^ ا ب مسوالا، جیمز؛ رومپیز، کرونی؛ روسا، ایمیلیا (29 اکتوبر 2018)۔ "Lion Air flight crashes in Indonesia"۔ سڈنی مورننگ ہیرالڈ۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-29
- ^ ا ب کولی، جیسن؛ ولیمز، سوفی (29 اکتوبر 2018)۔ "Lion Air plane crash latest: 'No survivors' after Indonesia passenger jet crashes with 189 on board"۔ ایوننگ اسٹینڈرڈ۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-29
- ↑ "Lion Air Datangkan Pesawat Baru Boeing 737 MAX 8 ke-10". ٹریبیون نیوز (انڈونیشیائی میں). 15 اگست 2018. Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2018-10-28.
- ↑ سی این این، ایوان مک کرڈی،۔ "Lion Air flight crashes en route from Jakarta to Pangkal Pinang"۔ سی این این۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-29
- ↑ "Indonesia: Lion Air flight from Jakarta to Sumatra crashes"۔ الجزیرہ۔ 29 اکتوبر 2018۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-29
- ↑ "Indonesia's Lion Air Flight JT-610 crashes into the sea with 189 on board, officials say"۔ سی بی ایس نیوز۔ 29 اکتوبر 2018۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-29
- ↑ سنہا، سوربھ (29 اکتوبر 2018)۔ "Indonesia plane crash: India's Bhavye Suneja was captain of Lion Air plane that crashed with 189 on board"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-29
- ↑ "India's Bhavye Suneja captained Lion Air plane that crashed in Indonesian seas"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 29 اکتوبر 2018۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-29
- ↑ ہیرو دہنور (29 اکتوبر 2018). "SAR Terima Laporan Banyak Pejabat di Lion Air yang Jatuh, dari Anggota DPRD hingga BPK". کومپس (انڈونیشیائی میں). Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2018-10-29.
- ↑
- ↑ ایلوان ڈینی ستریسنو (29 اکتوبر 2018). "10 Pegawai BPK Jadi Penumpang Lion Air JT 610, Ini Daftar Namanya". دیکتک (انڈونیشیائی میں). Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2018-10-29.
- ↑ آئلن یومی یانتی (29 اکتوبر 2018). "2 Auditor Andalan BPKP Jadi Korban Pesawat Lion Air yang Jatuh". دیتک (انڈونیشیائی میں). Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2018-10-29.
- ↑ "Ketinggalan Pesawat, 2 Anggota DPRD Ini Selamat dari Insiden Jatuhnya Lion Air". اوکیزون (انڈونیشیائی میں). 29 اکتوبر 2018. Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2018-10-29.
- ↑ Dhani Irawan (29 اکتوبر 2018). "3 Jaksa Jadi Korban Pesawat Lion Air JT 610, Ini Identitasnya". دیتک (انڈونیشیائی میں). Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2018-10-29.
- ↑ سپتوترا, ایندی (29 اکتوبر 2018). "Tiga Hakim Ada di Pesawat Lion Air yang Jatuh, MA Berduka". دیتک (انڈونیشیائی میں). Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2018-10-29.
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر لائن ایئر فلائٹ 610 سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- Press releaseآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mobile.lionair.co.id (Error: unknown archive URL) – لائن ایئر
- Boeing Statement on Lion Air Flight JT 610 – بوئنگ