لارا کروفٹ کی تاش پارٹی
لارا کروفٹ کی تاش پارٹی ٹومب رایڈر سیریز کے گیم کی کمپیوٹر اور گیم کنسول پر کامیابی کے بعد شائقین کے لیے سال 2006 میں، ایڈوز انٹرایکٹو کمپنی نے لارا کرافٹ پوکر پارٹی نامی ایک موبائل گیم جاری کیا۔[1] یہ کارڈ گیم 6 اپریل 2006ء کو جاوا موبائل کے لیے جاری کیا گیا۔ لیکن مقبول نہ ہو سکا اور حیرت کی بات کہ انٹرنیٹ پر موجود گیمز کی اکثر بڑی ویب سائٹس میں اس گیم کے متعلق کوئی وضاحت اور تعارف موجود نہیں۔ لارا کرافٹ کی تاش پارٹی موبائل پر کھیلا جانے والا ایک تاش گیم ہے، جس میں لارا کرافٹ، ہِٹ مین، تھیف اور ڈیوس ایکس سمیت ایڈوز انٹرایکٹیوز کے مختلف گیمز کے بارہ کردار منتخب کیے جا سکتے ہیں۔ اس گیم میں کھلاڑی دو سے چار تک کرداروں کے مدمقابل ہوکر گھیل سکتا ہے۔[2]
2006 ء میں موبائل ٹیکنالوجی
ترمیمیہ گیم جاوا سہولت رکھنے والے موبائل فونز کے لیے 2006 میں جاری کیا گیا۔ اس وقت، سونی کی سائبر شاٹ ٹیکنالوجی نئی نئی سامنے آئی تھی، جو پہلی بار تصویر کا اشتراک کرنے کی اجازت دیتا ہے، اس دور میں کمپیوٹر پر تاش گیم کافی مقبول تھے، کیونکہ تاش گیم کھلنے کے لیے کے لیے بہتر ہینڈلنگ اور کنٹرول کے افعال کی ضرورت تھی جو شاید اس وقت کے موبائلز کے لیے موزوں نہ تھی۔ ایسے وقت میں لارا کرافٹ تاش پارٹی کا اجزاء گویا اپنے وقت سے پہلے کا خیال ثابت ہوا اور وہ مقبولیت حاصل نہ کرسکا جو ٹومب رایڈر سیریز کے دیگر گھیلوں کو نصیب ہوئی۔ بدقسمتی سے اس طرح کے آن لائن تاش گیمز کو کو 2012 میں جاکر مقبولیت ملی۔[3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ لارا کرافٹ تاش پارٹی :تصاویریں "بیرونی ربط"
- ↑ لارا کرافٹ تاش پارٹی : فرانسیسی سائٹ پر تعارف "بیرونی ربط"
- ↑ لارا کرافٹ تاش پارٹی :تعارف "بیرونی ربط"