لالہ رخ (29 جون 1948ء۔7 جولائی 2017ء) ایک ممتاز پاکستانی استاد، حقوق نسواں کی کارکن اور فنکار تھیں جنھیں ویمن ایکشن فورم کی بانی کے طور پر جانا جاتا ہے۔[1][2][3][4][5][6]

لالہ رخ
لالہ رخ
معلومات شخصیت
پیدائش 7 جولائی 2017ء
لاہور  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 7 جولا‎ئی 2017ء (69 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت پاکستان
عملی زندگی
پیشہ استاد، حقوق نسواں کارکن، آرٹسٹ
کارہائے نمایاں ویمن ایکشن فورم کی بانی رکن

تعلیم اور پیشہ ورانہ زندگی ترمیم

لالہ رخ نے پنجاب یونیورسٹی، لاہور اور یونیورسٹی آف شکاگو، امریکا میں فائن آرٹس میں ماسٹر کیا۔ انھوں نے تیس سال تک پنجاب یونیورسٹی، فائن آرٹ کے سیکشن میں اور نیشنل کالج آف آرٹس، لاہور میں پڑھایا جہاں 2000 میں، انھوں نے ایم اے (آنرز) بصری آرٹ پروگرام شروع کیا۔ [7][8] انھیں ترکی اور افغانستان میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے مختلف سرکاری سفری گرانٹ سے بھی نوازا گیا تھا۔[9]

آرٹ کا کام ترمیم

لالہ رخ کے فنکارانہ کام میں سیاسی کولاجوں اور پوسٹروں سے لے کر مراقبہ اور سحر انگیز ڈرائنگ تک شامل ہیں۔ [10] انھوں نے اپنے فن کے کام میں اختصارِ اظہار رائے کا استعمال کیا تھا۔ ان کا آخری کام روپک اب ٹیٹ کلیکشن کا ایک حصہ ہے۔[11][12] وہ آل پاکستان میوزک کانفرنس (1959)[13] اور واسل فنکار ٹرسٹ (2000) کی بانی تھیں۔[14][15] لالہ رخ کے کاموں کو 2017 میں معاصر آرٹ نمائش ڈاکومینٹا 14 میں پیش کیا گیا تھا۔ [16][17] چین، متحدہ عرب امارات، جرمنی، لندن میں ٹیٹ، سوئٹزرلینڈ، ایتھنز، بنگلہ دیش اور نیویارک میں میٹرو پولیٹن میوزیم میں بھی ان کے کاموں کی نمائش ہوئی ہے۔[18][19][20][21][22]

حقوق نسواں کارکن ترمیم

لالہ رخ ویمن ایکشن فورم (ڈبلیو اے ایف) کی بانی ممبر تھیں۔ [23][24][25] ایک کارکن اور مہم چلانے والے کی حیثیت سے، وہ خواتین اور بہت سے اقلیتوں اور خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی تھیں۔ انھوں نے آمر ضیاءالحق کے مارشل لا کے خلاف خواتین کے احتجاج میں بھی حصہ لیا۔ اپنی سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے، انھیں اس وقت جیل بھیجا گیا تھا۔ [26][27] وہ حدود آرڈیننس کے تعزیراتی ضابطہ کو خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک سمجھتے ہوئے، اس کے نفاذ کے خلاف تھیں۔ [28]

ایک بار پھر مشرف کی آمریت کے دور میں، جب ایمرجنسی 2007 نافذ کی گئی تو، وہ ڈبلیو اے ایف کے دیگر 50 ارکان کے ساتھ گرفتار ہوگئیں۔[29]

لالہ رخ لاہور میں ڈبلیو اے ایف کی سرگرمیوں میں سرگرم عمل تھیں، جب حکومت کے حکم پر مقامی پرنٹرز نے نیوز لیٹر اور احتجاج کے مواد کو چھاپنے سے انکار کر دیا۔ لالہ رخ نے خود سے ڈبیلو اے ایف کے پوسٹر تیار، ڈیزائن اور پرنٹ کرنے شروع کیے جو خواتین کے لیے آزادی اور مساوی حقوق کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ان کے حقوق نسواں کے فن پارے "خواتین کے خلاف جرائم" کا مجموعہ پوسٹروں کے اس گروہ سے تعلق رکھتا ہے۔ [30] لالہ رخ نے کبھی شادی نہیں کی، انھوں نے اپنی بہن کی بیٹی مریم کو گود لے کر پالا تھا۔ لالہ رخ کا 7 جولائی 2017 کو 69 سال کی عمر میں کینسر کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔[31][32][33]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Veteran activist Lala Rukh's demise mourned – Pakistan – Dunya News" 
  2. Imran Gabol (7 July 2017)۔ "WAF activist and artist Lala Rukh passes away in Lahore" 
  3. "Veteran activist Lala Rukh breathes her last – The Express Tribune"۔ 7 July 2017 
  4. "Reclaiming Indo-PersianMiniature Painting." 
  5. زاہدہ حنا (15 November 2017)۔ "ضیا دور کی باغی لالہ رخ"۔ ہم سب 
  6. "لالہ رخ کے لیے توشۂ محبت" 
  7. "Lala Rukh"۔ Karachi Biennale 2017 (بزبان انگریزی) 
  8. "Lala Rukh (1948–2017)"۔ www.artforum.com 
  9. "Art Radar celebrates Lala Rukh"۔ 16 مئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 دسمبر 2020 
  10. "Lala Rukh – Introduction by Natasha Ginwala" 
  11. "Resonance: After Lala Rukh"۔ The Friday Times۔ 27 December 2019۔ 15 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 دسمبر 2020 
  12. "Lala Rukh: Panel Discussion – Talk at Online Event"۔ Tate 
  13. "Celebrating Artist, Activist and Teacher Lala Rukh on International Women's Day"۔ www.ruyamaps.org 
  14. "Artist and prominent activist Lala Rukh passes away"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 8 July 2017 
  15. Shoaib Ahmed (8 July 2017)۔ "Rights activist, art teacher Lala Rukh passes away"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی) 
  16. "Lala Rukh – Documenta 14" 
  17. "These Are the 8 Unmissable Highlights of documenta 14 in Kassel"۔ artnet News۔ 9 June 2017 
  18. "Five Women Artists"۔ South Asia Institute [مردہ ربط]
  19. "The Met Adds Works by Pakistani Artist Lala Rukh to Its Collection"۔ www.artforum.com 
  20. "Lala Rukh's presence echoes wide at the prestigious Metropolitan Museum"۔ Daily Times۔ 25 January 2020۔ 26 جنوری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 دسمبر 2020 
  21. "The Met Acquires Works by Pakistani Artist Lala Rukh"۔ www.metmuseum.org 
  22. "What Is the Most Iconic Artwork of the 21st Century? 14 Art Experts Weigh In"۔ artnet News۔ 29 September 2017 
  23. "Pakistani icon Lala Rukh remembered on her birthday | SAMAA"۔ Samaa TV 
  24. "Lala Rukh passes away"۔ The Nation (بزبان انگریزی)۔ 8 July 2017۔ 23 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 دسمبر 2020 
  25. "Women's Action Forum national convention, Lahore 1982"۔ a lib dem in international development (بزبان انگریزی)۔ 17 November 2006 
  26. "سالگرہ کے دن پاکستانی آئکون لالہ رخ کی یادیں تازہ"۔ Samaa TV 
  27. "Iconic women's rights activist Lala Rukh laid to rest"۔ The Nation (بزبان انگریزی)۔ 7 July 2017۔ 01 دسمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 دسمبر 2020 
  28. "WAF activist, artist Lala Rukh passes away" 
  29. "Lala Rukh – Zubaan" 
  30. "Crimes against Women"۔ www.metmuseum.org 
  31. Sajeer Shaikh (8 July 2017)۔ "Here's The Story Of The Iconic Women's Rights Activist, Lala Rukh, Whose Death Has Left People Heartbroken"۔ MangoBaaz 
  32. South Asia Citizens Web (7 July 2017)۔ "Pakistan: Feminist Artist Lala Rukh Passes Away"۔ South Asia Citizens Web (بزبان انگریزی)۔ 28 فروری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 دسمبر 2020 
  33. Shoaib Ahmed (7 November 2017)۔ "Commemorating the life of Lala Rukh, artist and activist extraordinaire"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)